کیا آپ بتاسکتے ہیں نوجوان نظر آنے والے اس آدمی کی دراصل عمر کتنی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگ ’عمر چور‘ ہوتے ہیں جو اپنی اصل عمر سے کہیں کم عمر نظر آتے ہیں لیکن سنگاپور کے اس ماڈل نے تو ’عمرچوری‘ کے تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں جو اپنی عمر سے اتنا کم عمر نظر آتا ہے کہ اس کی اصل عمر جان کر کسی کو بھی یقین نہیں آتا۔ کہاوت ہے کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا لیکن ’کوانڈو تان‘ (Chuando Tan)نامی اس ماڈل کے لیے گویا وقت تھم گیا ہو۔ کوانڈو رواں سال کے آغاز میں 50سال کا ہو گیا ہے لیکن اس کی تصاویر دیکھیں تو وہ 20، 22سال کا نوجوان نظر آتا ہے۔
دنیا کا شرمناک ترین میلہ شروع ہوگیا، ہزاروں شادی شدہ افراد پہنچ گئے جو۔۔۔
کوانڈو اپنے ایام جوانی میں پاپ سٹار تھا اور اب ماڈلنگ کرتا ہے۔ وہ جم کا دلدادہ ہے اور خوب باڈی بنا رکھی ہے۔ اس کے ’پیکس‘دیکھ کر کوئی بھی یقین نہیں کرتا کہ اس کی عمر 50سال ہے۔کوانڈو تان سنگاپور کے شوبز حلقوں اور شہریوں میں ’سی ڈی‘ (CD)کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میری دیرپا جوانی کے تین ہی راز ہیں۔ ایک یہ کہ میں انتھک ورزش کرتا ہوں۔ دوسرے میں صبح سویرے یا رات کو دیر سے نہاتا نہیں ہوں اور تیسرے میں ’سپائسی ہینانیزچکن‘ (Spicy Hinanese Chicken)کھانے کا بہت شوقین ہوں۔ ان عوامل کے ساتھ یقینا میری دیرپا جوانی کے پیچھے میرے جینز بھی کارفرما ہیں۔“