امریکی ویزااپلائی کرنے والے کتنے فیصد پاکستانیوں کی درخواستیں مسترد ہو جاتی ہیں؟ جواب آپکے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

امریکی ویزااپلائی کرنے والے کتنے فیصد پاکستانیوں کی درخواستیں مسترد ہو جاتی ...
امریکی ویزااپلائی کرنے والے کتنے فیصد پاکستانیوں کی درخواستیں مسترد ہو جاتی ہیں؟ جواب آپکے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں بے روز گاری سے پریشان نوجوان بہتر مستقبل کیلئے امریکہ، برطانیہ یا پھر خلیجی ممالک جانے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ اچھا رو ز گار کما سکیں مگر آپ یہ جانکر حیران ہو جائیں گے کہ امریکی ویز ا اپلائی کرنے والے 46فیصد پاکستانیوں کی درخواستیں مسترد ہو جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت 46فیصد پاکستانیوں کی درخواستیں مسترد کر دیتی ہے جبکہ 54فیصد افراد کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں امریکی ویزے جاری کیے جا تے ہیں تاہم غیر ملکیوں خصوصاُُ مسلمانوں کے مخالف سمجھے جانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ویزا پالیسی کو مزید سخت کیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ دور حکومت میں پاکستانیوں کی درخواستیں ماضی کی نسبت زیادہ تعداد میں مسترد کی جائیں گی۔


اعدادو شمار کے مطابق 78ہزار 600پاکستانیوں کو امریکی ویزے جاری کیے گئے ہیں جو گزشتہ 17سالوں کے دوران سب سے زیادہ تعداد ہے ، اس اعدادو شمار کی رو سے 54فیصد پاکستانیوں کی ویزا درخواستیں منظور ہوتی ہیں ۔

امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے لہذٰا یہ کہا جا سکتا ہے کہ جتنے زیادہ لوگ امریکی ویزوں کیلئے اپلائی کررہے ہیں ، درخواستوں کے مسترد ہونے کی شرح میں بھی اسی اوسط سے اضافہ ہو تاجا رہا ہے لیکن اگر آپ پاکستانی قونصلیٹ کے ذریعے امریکی ویزے کے حصول کیلئے اپلائی کرتے ہیں تو آپکو ویزا ملنے کے 50فیصد امکانات موجود ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -