وہ پھل جس کے بیج کھانے سے آپ کی موت ہوسکتی ہے، جانئے اور کبھی غلطی سے بھی انہیں نہ کھائیں

وہ پھل جس کے بیج کھانے سے آپ کی موت ہوسکتی ہے، جانئے اور کبھی غلطی سے بھی ...
وہ پھل جس کے بیج کھانے سے آپ کی موت ہوسکتی ہے، جانئے اور کبھی غلطی سے بھی انہیں نہ کھائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خوبانی اور آلوبخارا جیسے پھل کھائیں تو بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ ان کی گٹھلی توڑ کر اس میں موجود ’گری‘ کھا جاتے ہیں لیکن ایک پھل ایسا ہے جس کی گٹھلی کی گری کھانا آپ کو موت کے گھاٹ بھی اتار سکتا ہے،چنانچہ غلطی سے بھی اس کی گری مت کھائیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ پھل ’چیری‘ ہے۔برطانوی شہر بلیک پول میں 29سالہ میتھیو کریمی نامی شخص نے چیری کھائی اور اس کے بعد اس کے دل میں آیا کہ اس کی گٹھلی توڑ کر گری بھی ٹرائی کرے۔
اس نے ایک گٹھلی توڑی اور گری کھائی تو اسے اس کا ذائقہ اچھا لگا چنانچہ اس نے 2 اور گٹھلیاں اور بھی توڑیں اور ان کی گری بھی کھا لی۔دس منٹ بعد ہی اس کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی۔ اسے سردرد ہونے لگا، غنودگی طاری ہو گئی اور جسم بے حس و حرکت محسوس ہونے لگا۔ کچھ دیر بعد اس کی غنودگی جب زیادہ بڑھنے لگی اور بخار بھی ہو گیا تو اس نے اپنی بیوی 23سالہ جارجینا میسن کو ایمبولینس بلانے کو کہا۔

اگر رات کو سوتے ہوئے آپ بستر کے سائیڈ پر ایک مرغی رکھ دیں تو اس سنگین ترین بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں
جب طبی عملہ پہنچا تو اس نے بتایا کہ میتھیو نے کافی مقدار میں زہریلی چیز کھا لی ہے اور اسے فوری طور پر ہسپتال لیجانا ہو گا۔ چنانچہ اسے بلیک پول وکٹوریہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ صحت مند ہونے پرجب میتھیو نے ڈاکٹروں نے بیماری کی وجہ پوچھی تو انہوں نے اسے بتایا کہ ”چیری کی گٹھلی سے نکلنے والی گری میں ’Cyanide‘ نامی عنصر پایا جاتا ہے جو دراصل ہائیڈروسیانک ایسڈ کا نمک ہوتا ہے جو انتہائی زہریلا ہوتا ہے اور اس کی تھوڑی سی مقدار بھی آدمی کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔ بالخصوص بچوں کے لیے یہ انتہائی مہلک ہوتا ہے اور ان کے بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -