آدمی کو اپنے گھر کے قریب زمین کے اندر کچھ ہلتا ہوا نظر آنے لگا، کھود کر دیکھا تو اندر ایسی جیتی جاگتی چیز موجود تھی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کا بھی دل خون کے آنسو روئے گا

ڈیلی بائیٹس

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص کو اپنے گھر کے قریب زمین کے اندر کچھ ہلتا ہوا نظر آیا۔ اس نے زمین کھود کر دیکھا تو وہاں ایسی چیز موجود تھی کہ جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اوڑیسا کے ضلع جج پور میں پیش آیا ہے جہاں ایک نومولود بچی کو ماں باپ نے زندہ زمین میں گاڑ دیا تھا۔ جب اس شخص نے زمین میں کوئی چیز ہلتے ہوئے دیکھی اور اوپر سے مٹی ہٹائی تو نیچے بچی دیکھ کر حیران رہ گیا۔

الیکشن کا وقت قریب، میں میری بیٹیاں اور بیٹا تیار، ان کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کہتے کسے ہیں: زرداری

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے بچی کو قریبی ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس بدبخت ماں باپ کے ہاںپہلے ہی پانچ بیٹیاں پیدا ہو چکی تھیں۔ انہوں نے چھٹی بیٹی پیدا ہونے پر اسے زندہ دفن کر دیا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان والدین کے خلاف مقدمہ درج ہو سکا ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں لڑکیوں کو کوکھ میں ہی مار دینے کی روایت بدرجہا اتم پائی جاتی ہے۔ 2016ءکی ایک سروے رپورٹ کے مطابق بھارت میں اس جنسی تفاوت کی وجہ سے 30لاکھ بچیاں لاپتہ کی جا چکی ہیں، جن کی پیدائش کا ریکارڈ تو موجود ہے لیکن اب ان کا کوئی سراغ موجود نہیں۔ ممکنہ طور پریہ بدقسمت بچیاں پیدائش کے فوراً بعد ہی والدین کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتاری جا چکی ہیں۔