ایک تصویر جس نے پوری دنیا کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ بتاسکتے ہیں اس میں لڑکے کی ٹانگیں سامنے ہیں یا لڑکی کی؟ حقیقت جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

ایک تصویر جس نے پوری دنیا کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ بتاسکتے ہیں اس میں لڑکے ...
ایک تصویر جس نے پوری دنیا کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ بتاسکتے ہیں اس میں لڑکے کی ٹانگیں سامنے ہیں یا لڑکی کی؟ حقیقت جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹس پرنظر کو دھوکہ دینے والی ایسی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں جن کے بیک وقت ایک سے زائد پہلو ہوتے ہیں اور دیکھنے والوں کو سمجھ نہیں آتی کہ تصویر کا اصل رخ کون سا ہے، یا اس میں کیا چیز ہے، یا پھر کسی تصویر میں نظر کو دکھائی نہ دینے والی رنگ یا لکیریں ہوتی ہیں۔

’اس لڑکی سے ہرگز شادی نہ کرنا‘

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ امگر(Imgur) پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک مرد اور خاتون باہم بغل گیر ہیں۔ اگر ان کے سر اور پیر دیکھے جائیں تو لگتا ہے کہ مردکی پشت کیمرے کی طرف ہے جبکہ عورت کا چہرہ، لیکن اگر ان کی ٹانگیں دیکھی جائیں تو اس کے برعکس نظر آتا ہے۔ ویب سائٹ پر یہ تصویرBlood_Reaper نامی صارف نے شیئر کی ہے جس نے آن کی آن میں ہزاروں صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی ۔ صارف نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ”میرا دماغ (سوچ سوچ کر) زخمی ہو گیا ہے۔“ تاحال اس تصویر پر بحث جاری ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ مرد کی ٹانگیں کیمرے کی طرف ہیں اور کوئی خاتون کی بتاتا ہے۔ ایک صاحب کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرد نے سیاہ اور سفید رنگ کی نیکر پہن رکھی ہے، جس کا سفید حصہ خاتون کی ٹانگوں سے مشابہہ نظر آ رہا ہے۔ اس تصویر نے لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کو بے وقوف بنا رکھا ہے۔ آپ بھی یہ تصویر دیکھئے اور اندازہ لگانے کی کوشش کیجیے کہ خاتون کی ٹانگیں کیمرے کی طرف ہیں یا مرد کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -