’ میں روزانہ 10انڈوں کی سفیدی کھاتی ہوں اس لیے 20 برس کی چھوٹی سی عمر میں ہی یہ کام کر دکھایا ‘ نوجوان چینی لڑکی نے انڈوں کا ایسا فائدہ بتا دیا کہ جان کر آپ بھی آج ہی کھانا شروع کر دیں گے

’ میں روزانہ 10انڈوں کی سفیدی کھاتی ہوں اس لیے 20 برس کی چھوٹی سی عمر میں ہی یہ ...
’ میں روزانہ 10انڈوں کی سفیدی کھاتی ہوں اس لیے 20 برس کی چھوٹی سی عمر میں ہی یہ کام کر دکھایا ‘ نوجوان چینی لڑکی نے انڈوں کا ایسا فائدہ بتا دیا کہ جان کر آپ بھی آج ہی کھانا شروع کر دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چہرے سے تو یہ کوئی نازک اور کومل سی حسینہ لگتی ہیں لیکن جسم ایسا مضبوط اور طاقتور کہ بڑے بڑے پہلوان بھی گھبرا جائیں۔ یہ چینی شہر چینگ ڈو سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ باڈی بلڈر حسینہ تو مینگلی ہیں، جو انڈے کھا کھا کر ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس چیمپئن شپ کی کم عمر ترین چیمپئن بن گئی ہیں ۔ 

ویب سائٹ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق تومینگلی گزشتہ ہفتے منگولیا میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے گئیں اور جونیئرویمن بکنی فٹنس کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ تومینگلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جسم کو مضبوط اور طاقتور رکھنے کیلئے روزانہ 10 انڈوں کی سفیدی کھاتی ہیں اور سخت ترین ورزشیں بھی کرتی ہیں۔ وہ روزانہ صبح 5 بجے اٹھ جاتی ہیں اور مسلسل دو گھنٹے ورزش کرتی ہیں۔ اس کے بعد وہ توانائی سے بھرپور ناشتہ کرتی ہیں جس کا سب سے اہم حصہ انڈے ہوتا ہے۔ شام کے وقت وہ مزید2 گھنٹے سخت ورزش کرتی ہیں۔ وہ بڑے گوشت سے پرہیز کرتی ہیں البتہ مرغی ، مچھلی، جھینگے اور ا ن کے ساتھ سبزیاں و پھل بڑی مقدار میں کھاتی ہیں۔ ایشیائی مقابلہ جیتنے کے بعد اب وہ عالمی مقابلوں میں شرکت کے لئے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -