’ میں نے اپنی بیگم سے فلم دکھانے کا وعدہ کیا تھا، اس لیے گھر گیا تو فرش پر اس کی گلا کٹی لاش پڑی تھی اور قاتل نے اس کے خون سے زمین پر یہ جملہ لکھا تھا کہ۔۔۔ ‘ قتل کی انتہائی خوفناک واردات، قاتل کیا جملہ لکھ کر گیا ؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

ڈیلی بائیٹس

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں ایک پولیس انسپکٹر کی بیوی کا گلا خنجر سے کاٹ ڈالا گیا اور سفاک قاتل جاتے ہوئے مقتولہ کے خون سے فرش پر نہایت سفاکانہ پیغا م بھی لکھ گیا۔ 

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس انسپکٹر دنیشور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو فلم دکھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن جب وہ اسے لینے کیلئے گھر آئے تھے تو فلیٹ کا دروازہ اندر سے لاک تھا ۔ وہ سمجھے کہ شائد وہ پہلے ہی باہر نکل چکی ہے لہٰذا اسے فون کرنے کی کوشش کرنے لگے مگر اس کا موبائل فون بند تھا۔ تب انہیں خطرے کا احساس ہوا اور انہوں نے اضافی چابی ڈھونڈ کر فلیٹ کا دروازہ کھولا۔ جب وہ اندر گئے تو سامنے ایسا منظر تھا کہ جسے دیکھ ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔


انسپکٹر دنیشور کی اہلیہ دیپالی کا سر تن سے جدا تھا، جسم خون میں لت پت تھا، اور ان کی لاش کے قریب ہی فرش پر خون سے تحریر تھا ” میں اس سے تنگ آچکا تھا۔ مجھے پکڑو اور پھانسی لگا دو۔ “ سفاک قاتل نے اس خونی تحریر کے نیچے ایک مسکراتے ہوئے کارٹون کی تصویر بھی بنائی تھی۔
ابتدائی تشویش میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خاتون کو اس کے اپنے ہی نوجوان بیٹے نے قتل کیا ہے۔ ان کا بیٹا سدھارت قتل کے واقعے کے بعد سے غائب ہے۔ انسپکٹر دنیشور کے مطابق ان کا بیٹا انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا لیکن کچھ عرصہ قبل اس نے تعلیم چھوڑ دی تھی۔ اس کے غیر ذمہ درانہ رویے کی وجہ سے اس کی ماں نے اسے رقم دینا بند کر دی تھی ، جس کے بعد سے دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ پولیس ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مار رہی ہے مگر تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔