بھاری بھرکم خاتون نے اپنی ز ندگی سے ایک شخص کو نکال کر 108 کلو وزن کم کرلیا، یہ شخص کون تھا اور اس کے موٹاپے کی وجہ کیسے بن گیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

بھاری بھرکم خاتون نے اپنی ز ندگی سے ایک شخص کو نکال کر 108 کلو وزن کم کرلیا، یہ ...
بھاری بھرکم خاتون نے اپنی ز ندگی سے ایک شخص کو نکال کر 108 کلو وزن کم کرلیا، یہ شخص کون تھا اور اس کے موٹاپے کی وجہ کیسے بن گیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی موٹی ترین عورت بننے کی خواہش مند خاتون نے زیادہ کھانے پر اکسانے والے دوست سے علیحدگی کے بعد اپنا وزن حیرت انگیز حد تک کم کر کے اپنی زندگی ہی بدل لی ہے۔ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو کی رہائشی 51سالہ پیٹی سینچز کا دوست اس کے زیادہ سے زیادہ کھانے کی حوصلہ افزائی کرتا تھا۔ اس کے علاوہ پیٹی کے آن لائن مداح بھی اسے مزید وزن بڑھانے پر اکساتے رہتے تھے۔ پیٹی ان کی باتوں میں آ کر روزانہ 13ہزار کیلوریز استعمال کرتی تھی۔ جسے کے باعث اس کا وزن 721پاﺅنڈز(327 کلوگرام) تک جا پہنچا تھا اور وہ گوشت کا پہاڑ بن گئی تھی۔ ایک وقت تو ایسا آیا کہ اس کا وزن 14پاﺅنڈز (تقریباً ساڑھے 6کلوگرام) ماہانہ کی شرح سے بڑھنے لگا تھا۔

مزید جانئے: خاتون نے غذا میں صرف ایک تبدیلی کرکے چند ماہ میں 41 کلو وزن کم کر ڈالا، آپ بھی آزما کر دیکھیں
پھر ایسا ہوا کہ پیٹی کے کھانے کے اخراجات اس کے دوست کی برداشت سے باہر ہو گئے۔اس کے دوست کو ایک ترکیب سوجھی۔ اس نے پیٹی کے آن لائن مداحوں سے کہا کہ وہ پیٹی کے کھانے کے اخراجات کے لیے رقم فراہم کریں۔ جب پیٹی کو اس بابت معلوم ہوا تو اسے یہ بہت عجیب لگا اور بہت شرمساری ہوئی۔ اس روئیے پر اس کا اپنے دوست سے جھگڑا ہو گیا اور وہ دونوں علیحدہ ہو گئے۔ دوست سے علیحدگی کے بعد پیٹی نے اپنا وزن کم کرنا شروع کر دیا اور اب تک وہ اپنے وزن میں 238پاﺅنڈز(108کلوگرام)کمی کر چکی ہے۔ کمی کے بعد اس کا وزن 476پاﺅنڈز (216کلوگرام)ہو گیا ہے۔ اب پیٹی اپنے دو بیٹوں 28سالہ لوگن ویبر اور 30سالہ سکاٹ ویبر کے ساتھ رہتی ہے اور روزانہ صرف 3ہزار کیلوریز استعمال کرتی ہے۔
پیٹی کا کہنا تھا کہ18سال کی عمر میں میرا سائز 8اور میرا وزن 154پاﺅنڈز (70کلوگرام) تھا۔ مگر1991ءمیں دوسرے شوہر سے طلاق لینے کے بعد میں نے اپنی خوراک کا خیال رکھنا چھوڑ دیا۔ اور بعد میں میرا دوست بننے والے شخص نے موٹاپے پر میری حوصلہ افزائی کی۔ جس سے میں اس قدر موٹی ہو گئی تھی کہ مجھے لگتا تھا کہ میں مرنے جا رہی ہوں۔میں اپنے پیروں پر چل بھی نہیں سکتی تھی، باہر جانے یا گھر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے مجھے وہیل چیئر استعمال کرنی پڑتی تھی۔ جب میں اپنے دوست سے علیحدہ ہوئی تو میں نے اپنی خوراک کا خیال رکھنا شروع کر دیا۔ اب میں نے اپنے وزن پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ میں پہلے کی نسبت زیادہ خوش ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -