یہ پرانی بوسیدہ گاڑی خرید کر اس آدمی نے اسے ایسی چیز میں تبدیل کردیا کہ دیکھ کر آپ کا دل کرے گا فوری یہی کام کریں
نیویارک(نیوزڈیسک) ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ بالکل نئی گاڑی رکھی جائے اور اگر گاڑی پرانی ہونے لگے تو اسے فوری طور پر بیچنے کی کوشش کی جاتی ہے،اگر گاڑی بہت زیادہ پرانی ہوتوپھر تو انسان کبھی بھی اپنے پاس نہیں رکھتالیکن ان دو امریکی انجینئرز نے 1969ءکے ماڈل کی کیڈلیک کو سات سال کی محنت کے بعد سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا۔
فِل ویکر اور ڈنکن فوریسٹر نے ایک بوسیدہ گاڑی لی اور دن رات کی محنت کے بعد اسے پول میں تبدیل کردیا۔
ابتداءہی میں یہ بات واضح ہوچکی تھی کہ اس گاڑی پر کام کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوگا۔
تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں یہ یہ دونوں انجینئر کس قدر محنت سے گاڑی پر کام کررہے ہیں۔
گاڑی میں انہوں نے لکڑی کا ایک فریم فٹ کیا۔
اس کے بعد انہوں نے گاڑی کے باہر رنگ کیا۔
انجن کو بھی گاڑی میں لگادیا گیا ہے تاکہ پانی گرم رہے۔
اس کے بعد انہوں نے لکڑی کے فریم پر لائنگ لگائی۔
اس کے بعد گاڑی میں پانی ڈالاگیا تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی، پچھلی بار جب انہوں نے یہ کوشش کی تھی تو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا لیکن اس بار انہیں کامیابی مل گئی۔
گاڑی کے انجن کی وجہ سے اس میں ڈالا گیا پانی گرم رہے گا۔
اب آپ چاہیں تو اس گاڑی کو کہیں بھی لے جائیں اور جہاں چاہیں نہانے کا مزہ لیں۔