ازدواجی زندگی میں مشکلات کا شکار جوڑوں کو انٹرنیٹ پر نشانہ بنانا شروع کردیا گیا، ان کے ساتھ کیا کام کیا جاتا ہے؟ جان کر ہر شخص پریشان ہوجائے
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)میاں بیوی کے جھگڑے کو کبھی گھر کے بزرگ سلجھایا کرتے تھے مگر آج کل انٹرنیٹ پر باہمی جھگڑوں کا تصفیہ کروانے والے نام نہاد ماہرین کا گویا سیلاب اُمڈ آیا ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر جیسی ویب سائٹوں پر انہوں نے اپنے اکاؤنٹ بنارکھے ہیں اور مسائل سے دوچار جوڑوں کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے طرح طرح کے دعوے کرتے ہیں، لیکن سماجی و نفسیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان لوگوں سے رابطہ کران آپ کی ذاتی معلومات کو دنیا کے سامنے افشاء کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
ڈی این اے نے قتل کے مجرم کی 39 سال قید کے بعد بریت ثابت کردی
سعودی گزٹ کے مطابق دیگر ممالک کی طرح سعودی سوشل میڈیا پر بھی یہ مسئلہ عام دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حکام نے اس خطرے کے پیش نظر شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ مملکت میں خانگی جھگڑوں کا تصفیہ قانون کے تحت ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔ یہ کام صرف عدالت کی اجازت سے تربیت یافتہ ماہرین سرانجام دے سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عدالتیں اب تک اس نوعیت کے 340648 مقدمات کو دیکھ چکی ہیں اور اس وقت بھی 52762 کیس زیر سماعت ہیں.
انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے نام نہاد مشیران کے بارے میں بات کرتے ہوئے العمل ہسپتال جدہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیمان الزائدی کا کہنا تھا ’’گھریلو جھگڑوں کے تصفیے کا معاملہ حساس ہوتا ہے اور صرف تجربہ کار ماہرین کو ہی اس میں مداخلت کی اجازت ہونی چاہیے۔ مسائل سے دوچار جوڑوں کو خبردار رہنا چاہیے کہ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر خدمات پیش کرنے والوں سے رابطہ نہ کریں۔ یہ لوگ جوڑوں سے ان کے پرائیویٹ حالات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرتے ہیں اور پھر ان معلومات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگ شہریوں کی ذاتی نوعیت کی معلومات کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کر دیتے ہیں، جس سے ان کے فالورز کو تو چٹ پٹا مواد مل جاتا ہے لیکن جن جوڑوں کی معلومات افشاء کی جاتی ہیں ان کے لئے شرمندگی اور پشیمانی کی صورت پیدا ہو سکتی ہے۔‘‘