’ایک واقعہ جس نے زندگی بدل دی۔۔۔‘ ہیروئن کا عادی یہ شخص تھوڑے ہی عرصے میں نشئی سے کامیاب کروڑ پتی کاروباری کیسے بن گیا؟ وہ کہانی جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہیے

’ایک واقعہ جس نے زندگی بدل دی۔۔۔‘ ہیروئن کا عادی یہ شخص تھوڑے ہی عرصے میں ...
’ایک واقعہ جس نے زندگی بدل دی۔۔۔‘ ہیروئن کا عادی یہ شخص تھوڑے ہی عرصے میں نشئی سے کامیاب کروڑ پتی کاروباری کیسے بن گیا؟ وہ کہانی جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر پایا جاتا ہے کہ نشے کی لت سے چھٹکارا ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن امریکی شہر لاس اینجلس کے اس شخص نے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے کہ اگر انسان ہمت کرے تو نہ صرف اس عادتِ بد سے نجات ممکن ہے بلکہ اس کے بعد آدمی کامیابی کی بلندیوں کو بھی چھو سکتا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 46سالہ خلیل رفیطی نامی یہ بے گھر شخص ہیروئن کے نشے کا عادی اور سزا یافتہ مجرم تھا اور لاس اینجلس کے بدنام علاقے سکڈ رَو(Skid Row)میں پڑا رہتا تھا۔ یہ علاقہ نشیﺅں کی آماجگاہ کے حوالے سے پورے لاس اینجلس میں مشہور ہے۔ وہ انتہائی لاغر اور کمزور تھا اور اس کے جسم پر جابجا ناسور بن چکے زخم موجود تھے جیسے نشیﺅں کے جسم پر ہوتے ہیں۔ اس وقت اس کے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ہوتا تھااور آج وہ ارب پتی بن چکا ہے۔ کیسے؟

103 سالہ آدمی کو ایسی موت آگئی جو دنیا کی تاریخ میں کسی کو نہ آئی ہوگی
رپورٹ کے مطابق 2007ءمیں خلیل نے اپنا طرززندگی تبدیل کیا اور ایک صحت مندانہ اور صاف ستھری زندگی کا آغاز کیا لیکن اس کی زندگی میں وہ اہم ترین موڑ، جس نے اسے ارب پتی بنا دیا، اس وقت آیا جب اس کے ایک دوست نے اسے صحت کی بحالی کے لیے جوس اور سپرفوڈز استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ اس سے اس کی صحت قابل رشک ہو گئی اور کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ شخص کل تک عادی نشئی تھا۔ اس تبدیلی پر خلیل نے اپنا جوس برانڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابتداءمیں اس نے نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے بنائے گئے ریویریا ریکوری سنٹر کے مریضوں اور سٹاف کے لیے جوس بنانا شروع کیا۔ یہ جوس اس قدر مشہور ہوا کہ اب لوگ اسے خریدنے کے لیے انتظار کرتے ہیں اور لاس اینجلس میں 6مختلف مقامات پر اس کی برانچز کھل چکی ہیں۔ خلیل نے اپنے اس برانڈ کا نام سن لائف رکھا ہے اور اب وہ 32مختلف اقسام کے جوس، پروٹین شیک، کافی اور دیگر مصنوعات بنا رہا ہے۔ خلیل نے اب ”آئی فارگاٹ ٹو ڈائی“ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں اس نے اپنے کسمپرسی کے دنوں سے ارب پتی بننے کے سفر کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -