”ہمارے بھائی نے وہ کام کر دیا جو عربی بھی نہ کر سکے۔۔۔“ دبئی میں مقیم پاکستانی کے دوستوں نے ایسا اشتہار اخبار میں چھپوا دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا، دیکھ کر آپ یقینا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”ہمارے بھائی نے وہ کام کر دیا جو عربی بھی نہ کر سکے۔۔۔“ دبئی میں مقیم ...
”ہمارے بھائی نے وہ کام کر دیا جو عربی بھی نہ کر سکے۔۔۔“ دبئی میں مقیم پاکستانی کے دوستوں نے ایسا اشتہار اخبار میں چھپوا دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا، دیکھ کر آپ یقینا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسی بھی انسان کو اچھے دوست مل جائیں تو اس کی زندگی کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ پیار اور محبت کرنے والے دوست ناکامیوں کی صورت میں حوصلہ تو دیتے ہی ہیں مگر کامیابی کی صورت میں خوشی بھی کچھ اس طرح مناتے ہیں جو زندگی بھر یاد رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آئی بی چیف بتائیں وہ لندن کیا کر رہے تھے،کیا نااہل وزیراعظم سے ملنے گئے تھے؟،عمران خان نے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا
دبئی میں مقیم ایک پاکستانی راجہ ثاقب شریف نے سام سنگ کی جانب سے متعاف کرایا جانے والے گلیکسی نوٹ 8 خریدا تو دوستوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا اور انہوں نے پاکستان کے ایک مقامی اخبار میں ایسا دلچسپ اشتہار چھپوا دیا کہ دیکھنے والے ہنسی روکنے میں ناکام ہو گئے۔
یہ اشتہار جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ہنسی کا ایک طوفان برپا ہو گیا کیونکہ اس کا مقصد تو دلچسپ تھا ہی لیکن اس میں استعمال کئے گئے الفاظ کہیں زیادہ دلچسپ تھے، جیسا کہ گلیکسی کی جگہ ”کہکشاں“ استعمال کیا گیا اور اس میں عرب کے لوگوں کو بھی ’چھیڑا‘ گیا کہ ان سے پہلے ہمارے بھائی نے یہ فون خرید لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پابندی ختم، محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، آج پہلا میچ کھیل رہے ہیں

مذکورہ اشتہار کا متن کچھ یوں ہے کہ ”مبرک۔۔۔ مبروک۔۔۔ ہم ثاقب شریف راجہ (المعروف دبئی والے) کو عربیوں سے بھی پہلے سیم سنگ ’کہکشاں‘ نوٹ آٹھ لینے پر دل کی پرجوش گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -