فلپائن میں نوکری کے دوران اونچی ہیل پہننے کی شرط ختم

فلپائن میں نوکری کے دوران اونچی ہیل پہننے کی شرط ختم
فلپائن میں نوکری کے دوران اونچی ہیل پہننے کی شرط ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا (آن لائن)فلپائنی حکومت نے کاروباری کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ ملازمت دیتے وقت اونچی ہیل پہننے کی شرط فوری طور ختم کر دی جائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تاثر عام ہے کہ کئی کثیرالقومی بڑی کاروباری کمپنیوں میں خواتین کو ملازمت دیتے وقت یہ شرط رکھی جاتی ہے کہ نوکری کے اوقات میں اونچی ہیل پہننا لازم ہو گا۔ اس کی دیکھا دیکھی کئی ملکوں میں بعض کمپنیوں نے اس شرط کو ایک اصول کے طور پر اپنا رکھا ہے۔ اوران ممالک میں فلپائن بھی شامل ہے لیکن اب اس ملک کے لیبر ڈیپارٹمنٹ نے تمام ملکی اور کثیرالقومی اداروں کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس میں خواتین کو نوکری دیتے وقت اونچی ہیل کی شرط رکھنے کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔فلپائن کی وزارت محنت نے یہ فیصلہ4 خواتین کی شکایت پر دیا ہے اور اس فیصلے کے تحت ملازمت دینے والی کمپنیاں خواتین کو اونچی ہیل پہننے پر مجبور نہیں کریں گی۔

سب سے بڑی ڈسکاﺅنٹ آفر، Yayvoکا میگاٹی وی ڈے کے نام سے سیل میلہ شروع
دوسری جانب وزارت نے ہیل کی کم از کم اونچائی ایک انچ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے بلند ہیل پہننا ملازمت کرنے والی خاتون کی مرضی پر منحصر ہو گا۔فلپائن کی ٹریڈ یونینوں کی کانگریس کے سینیئر اہلکار اور ترجمان ایلن تانخواسے نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے احسن اقدام قرار دیا ہے۔ لیبر یونین کے اہلکار کے مطابق اس فیصلے سے خواتین کے خلاف پائے جانے والے جنسی تعصب کا خاتمہ بھی ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -