دنیا کی عجیب ترین شادی، بارات لے کر گئے دولہے کے ماں باپ کی ایسی حالت بنادی گئی کہ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

دنیا کی عجیب ترین شادی، بارات لے کر گئے دولہے کے ماں باپ کی ایسی حالت بنادی ...
دنیا کی عجیب ترین شادی، بارات لے کر گئے دولہے کے ماں باپ کی ایسی حالت بنادی گئی کہ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) اولاد کی شادی والدین کے لئے فخر کا موقع ہوتا ہے جسے وہ اسے اپنی عزت و مرتبے میں اضافہ تصور کرتے ہیں، لیکن چین میں ایک بدقسمت والدین کے بیٹے کی شادی ان کے لئے ایسی رسوائی کا سبب بنی کہ اس کی خبریں عالمی میڈیا تک پہنچ گئیں۔
ڈیلی میل کے مطابق یہ شادی وسطی چین کے صوبے ہنان کے شہر یانگ یو کے ایک گاﺅں میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر دولہے اور دلہن کی سجی سنوری گاڑی کے آگے دولہے کے باپ کو جوت دیا گیا، جو کسی جانور کی طرح گاڑی کو کھینچتا رہا۔ دولہے کے معمر والدکے سر پر گدھے کی شکل کا ماسک بھی پہنایا گیا تھا، جبکہ گاڑی کو کھینچنے والی رسیاں اس کی کمر سے بندھی ہوئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی دولہے کی والدہ بھی چل رہی تھی، اور دونوں کے جسموں پر غبارے بھی بندھے ہوئے تھے۔ دونوں میاں بیوی اپنے بیٹے اور اس کی دلہن کی گاڑی کو طویل فاصلے تک کھینچتے رہے۔

شوق بہت مہنگا پڑا، برطانیہ میں اپنی شادی پر پاکستانی نوجوان دلہن کو ساتھ بٹھا کر ایسی غلطی کر بیٹھا کہ لاکھوں کا نقصان ہوگیا، خوشیاں پھیکی پڑگئیں
اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور سینکڑوں لوگوں نے سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہوکر اس عجیب و غریب منظر کو دیکھا۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد چینی سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپاہوگیا ہے۔ اس افسوسناک واقعہ پر ہزاروں افراد نے تبصرہ کیا ہے اور اپنے غم و غصے کا اظہار بھی کیا ہے۔
ایک انٹرنیٹ صارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا ”یہ کس طرح کی روایت ہے؟ یہ لوگ روایت کے نام پر اپنے والدین کا مذاق کس طرح اڑاسکتے ہیں؟“ ایک اور صارف نے لکھا ”یہ ایک بیہودہ اور بے حیائی پر مبنی جشن ہے، جس کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔“
اس واقعے کو رسم قرار دینے والوں کے بارے میں ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا ”ایسے افسوسناک کام کو رسم و روایت قرار دینے والوں کی ذہنی پسماندگی پر رونا آتا ہے۔“
واضح رہے کہ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اگرچہ پورے چین میں اس پر سخت تنقید کی جارہی ہے، لیکن مقامی لوگوں کا اصرار ہے کہ یہ ان کی روایت ہے اور ہر شادی میں دولہے کے والد اور والدہ کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوتا ہے۔


Chinese groom's father dressed up as a DONKEY by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -