پاکستان میں مقابلہ حسن کا انعقاد ، کس کو ملکہ حسن بنادیا گیا ؟ کسی لڑکی کو نہیں بلکہ ۔۔۔ دیکھ کر آپکی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

پاکستان میں مقابلہ حسن کا انعقاد ، کس کو ملکہ حسن بنادیا گیا ؟ کسی لڑکی کو ...
پاکستان میں مقابلہ حسن کا انعقاد ، کس کو ملکہ حسن بنادیا گیا ؟ کسی لڑکی کو نہیں بلکہ ۔۔۔ دیکھ کر آپکی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا کے شہر مینگورہ میں ”آزی خیلی “ نسل کی خوبصورت ترین بھینس کو تلاش کرنے کیلئے پاکستان میں پہلی بار بھینسوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 200جانوروں نے حصہ لیا ۔ 

”بی بی سی “ نے ڈان نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں بھینسوں کا تین روزہ مقابلہ حسن منعقد ہوا جس میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مقابلے میں جیتنے ولے جانور کے مالک لائق بدر نامی کسان کو75ہزار روپے کا انعام دیا گیا ۔

”مجھے ڈر ہے کہ اس آدمی کا ۔۔۔“مریم نواز نے عمران خان کے بارے میں اپنے ”خوف “ کا اظہار کر دیا

رپورٹ کے مطابق بھینسوں کے مقابلہ حسن میں پہلا انعام جیتنے والے جانور کے مالک لائق بدر نے کہا کہ اس کے پاس آزی خیلی نسل کے 10جانور ہیں جو اس کی روزی روٹی کا ذریعہ ہیں ۔”مجھے فخر ہے کہ میری بھینس نے پہلا انعام جیتا “۔

آزی خیلی نسل کی بھینسیں سرد موسم میں افزائش پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور صرف سوات میں ہی پائی جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کے مالک انہیں نہ تو فروخت کرتے ہیں اور نہ ہی زبح کرتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نسل کی بھینسیں نہ صرف خوبصورت ہوتی ہیں بلکہ دیگر نسلوں کے مقابلے زیادہ دودھ بھی دیتی ہیں اور انکا گوشت بھی زیادہ لزیز ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -