چین نے اب چاند پر ایسی چیز بنانے کا اعلان کردیا کہ دنیا کا ہر شخص چاند پر جانے کے خواب دیکھنے لگے گا

چین نے اب چاند پر ایسی چیز بنانے کا اعلان کردیا کہ دنیا کا ہر شخص چاند پر جانے ...
چین نے اب چاند پر ایسی چیز بنانے کا اعلان کردیا کہ دنیا کا ہر شخص چاند پر جانے کے خواب دیکھنے لگے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) گاڑیوں سے لے کر موبائل فونز تک ہر قسم کی مہنگی ٹیکنالوجی کو سستا بنا کر عام لوگوں تک پہنچانا چین کی پہچان بن چکا ہے۔ اب چین نے اپنی اس مہارت کو انتہا پر پہنچاتے ہوئے عام لوگوں کو چاند کی سیر کروانے کا منصوبہ بھی بنا لیا ہے، جس کی ابتدائی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق چین نے یورپ کے ساتھ مل کر چاند پر ایک گاﺅں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے جس کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ ایک دن یہ ایک مکمل شہر میں بدل جائے گا اور مقبول ترین تفریحی مقام کی حیثیت اختیار کرلے گا۔ یورپی سپیس ایجنسی 2020ءکی دہائی میںچین پر روبوٹ پہنچانے کی تیاری کررہی ہے تاکہ وہاں گاﺅں کی تعمیر کا آغاز کیا جاسکے، اور اس منصوبے کیلئے چین کی جانب سے اہم ترین مدد اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ۔

ماہرین آثار قدیمہ کو 7 کروڑ سال پرانا انڈا مل گیا، یہ کس جانور کا ہے اور اب تک بالکل صحیح حالت میں کیسے ہے؟ جواب ایسا کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا
چین کی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے سیکرٹری جنرل تیانگ یولانگ نے تصدیق کی ہے کہ یورپی سپیس ایجنسی کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ چاند پر بین الاقوامی گاﺅں کی تعمیر کا آغاز کیا جاسکے۔ چین ایک بڑی خلائی طاقت بننے کیلئے پرعزم ہے اور اس کی ایرو سپیس انڈسٹری اور سپیس انفراسٹرکچر پہلے ہی غیر معمولی ترقی کرچکا ہے۔ اس سال کے اختتام تک چین کا چینج ڈیش فائیو لیونر پروب چاند کی سطح سے چٹانوں کے نمونے اکٹھے کرنے کا مشن بھی مکمل کرلے گا۔ چاند کے تاریک حصے پر چین کا پہلا مشن 2018ءمیں لینڈ کرے گا۔ اگلے چند سالوں کے دوران چین اور یورپ کے تعاون سے چاند پر لیونر پروب، نیوی گیشن سیٹ لائٹ سسٹم اور ہائی ریزولوشن آبزرویشن سیٹلائٹ آلات پہنچائے جائیں گے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ اگلی دہائی کے دوران چاند پر واقع تفریحی گاﺅں ایک حقیقت بن چکا ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -