’جو مرد کھانے کے وقت یہ ایک کام کرتا ہو، اس سے فوری تعلق ختم کرنے کا دل کرتا ہے‘ بالآخر خواتین نے دل کی بات کہہ دی، مردوں کو مفید ترین مشورہ دے دیا
برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صنف مخالف کا دل جیتنے کے لئے صرف اچھی شکل و صورت اور قابل رشک سماجی حیثیت کافی ہے تو ایسا بالکل نہیں ہے۔ آپ کے انداز و اطوار بنیادی اہمیت کے حامل ہیں، اور کبھی کبھار تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ سلیقے کی کمی باقی ساری خوبیوں کو ملیامیٹ کر سکتی ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواتین نے کچھ ایسی ہی اہم ترین باتوں کا ذکر کیا ہے، جو ایک اچھے بھلے مرد سے انہیں بیزار کرنے کے لئے کافی ہوتی ہیں۔
ایک خاتون نے چمچ پکڑنے کے آداب کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے لکھا ”میں یہ تصور نہیں کرسکتی کہ کوئی شخص جس کی عمر 4سال سے زائد ہو اور وہ کسی معذوری میں مبتلا نہ ہو، وہ چمچ کو بن مانس کی طرح پکڑے۔اگر میں کسی مرد کو پوری مٹھی کے اندر چمچ تھامے دیکھ لوں تو میرا دل اس سے سخت بیزار ہوجاتا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ دوبارہ کبھی اس کی شکل نہ دیکھوں۔“
کتنے وزن اور کس عمر کے مَرد خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ناقابل یقین انکشاف کردیا، ہمارے آج تک کے تمام خیالات کو یکسر غلط ثابت کردیا
ایک اور خاتون نے گومگو میں مبتلا رہنے والے مردوں کے لئے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”جب کوئی مرد ریسٹورنٹ میں کھانے کا آرڈر دینے میں غیر معمولی دیر کرتا ہے تو میں حواس باختہ ہوجاتی ہوں۔ کھانے کے انتخاب میں اس قدر دیر لگانا سمجھ سے باہر ہے۔ مجھے اس بات سے سخت بیزاری ہوتی ہے کہ کوئی مرد مینیو کو بار بار شروع سے لے کر آخر تک گھورتا رہے اور یہی سوچتا رہے کہ کیا منگوائے اور کیا نہ منگوائے۔“
ایک اور خاتون نے بلاوجہ کے نخرے دکھانے والے مردوں کے بارے میں کہا ” اگر آپ کوئی چیز ٹرائی کریں اور پسند نہ آئے تو بات سمجھ میں آتی ہے، لیکن میں ایسے مردوں کو بھی دیکھ چکی ہوں جو کسی کھانے کو دیکھتے ہی منہ بسورنا شروع کردیتے ہیں۔ میں ایسے مردوں کو بھی جانتی ہوں جو کباب کو ہاتھ لگانا پسند نہیں کرتے، حالانکہ ان احمقوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ یہ بھنا ہوا گوشت ہی تو ہے۔“