’کیموتھراپی نہیں کراﺅں گی بلکہ اس طریقے سے علاج کر کے دکھاﺅں گی ‘چھاتی کے سرطان کا شکار نوجوان لڑکی کا فیصلہ سن کر ڈاکٹر بھی حیران پریشان رہ گئے

’کیموتھراپی نہیں کراﺅں گی بلکہ اس طریقے سے علاج کر کے دکھاﺅں گی ‘چھاتی کے ...
’کیموتھراپی نہیں کراﺅں گی بلکہ اس طریقے سے علاج کر کے دکھاﺅں گی ‘چھاتی کے سرطان کا شکار نوجوان لڑکی کا فیصلہ سن کر ڈاکٹر بھی حیران پریشان رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے والا شخص فوراً سے پیشتر علاج کے لیے ہسپتال پہنچتا ہے مگر برطانیہ کی اس خاتون نے اپنے چھاتی کے خطرناک کینسر کا علاج کروانے سے انکار کر دیا ہے اور اس کی ایسی وجہ بیان کر دی ہے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی قصبے بیکنز فیلڈ کی32سالہ فیو ایگوئیلاایک بچے کی ماں ہے۔ رواں سال مئی میں ڈاکٹروں نے اس کے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص کی۔ اس کی ایک سرجری بھی ہوئی مگر اس کے بعد ایگوئیلا نے کیموتھراپی کرانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ”میں پاگل نہیں ہوں، اس مرض میں کوئی بھی شخص معیاری زندگی کا انتخاب کر سکتا ہے یا پھر طویل زندگی کا۔ میں نے معیاری زندگی کا انتخاب کیا ہے۔“

آنکھ پرنکلنے والے دانے کا انتہائی آسان علاج
ایگوئیلا، جو ایک پروفیشنل شیف ہے، کا کہنا ہے کہ ”میں اپنے اس مرض کا علاج قدرتی غذاسے کروں گی۔میں روزانہ دو لیٹر تازہ پھلوں کا جوس پیوں گی، ہلدی و دیگر ایسی چیزیں استعمال کروں گی جو اس مرض کے خلاف مدافعت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ میں میکسیکو جا کر وہاں گیرسن تھراپی (Gerson Therapy)کراﺅں گی جو ایک قدرتی طریقہ علاج ہے۔ شروع میں میرے شوہر، 34سالہ جرڈ، نے کہا کہ میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کروں مگر جب میں نے اسے الٹی میٹم دیا تو اس نے میرے فیصلے کو تسلیم کر لیا۔“

نزلہ زکام؟پریشان ہونا چھوڑیئے،یہ تدابیر اپنائیے!

رپورٹ کے مطابق اب دونوں میاں بیوی فنڈز جمع کرنے کی ویب سائٹ ’گو فنڈ می‘(Go Fund Me)پر چندہ اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ میکسیکو جا کر علاج کروانے کے لیے مطلوبہ رقم اکٹھی کر سکیں۔واضح رہے کہ گیرسن تھراپی میں مریض کو ایسی قدرتی غذائیں دی جاتی ہیں جو اس کے جسم کو مرض کے خلاف مزاحمت کرنے اور اس کا خاتمہ کرنے کی ترغیب اور تقویت دیتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -