پاکستان کے بارے میں تحفظات کا شکار سپین کی لڑکی جب سات ماہ بعد واپس گئی تو پاکستان کی اتنی تعریفیں کیں کہ سب کو وہاں جانے کا مشورہ دیدیا

پاکستان کے بارے میں تحفظات کا شکار سپین کی لڑکی جب سات ماہ بعد واپس گئی تو ...
پاکستان کے بارے میں تحفظات کا شکار سپین کی لڑکی جب سات ماہ بعد واپس گئی تو پاکستان کی اتنی تعریفیں کیں کہ سب کو وہاں جانے کا مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) سپین کی ایک لڑکی نے پاکستان میں چھ ماہ گزارنے کے بعد پاکستان کے بارے میں اپنے تاثرات کچھ ایسے انداز میں کئے ہیں کہ تمام پاکستانیوں کے دل خوش ہوگئے ہیں۔ کلاراآرا گی نے اپنے فیس بک پر پاکستان سے واپسی کے بعد کئی پوسٹس شیئر کی ہیں۔ ان پوسٹوں میں کلارا نے کھل پر پاکستان اور وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار پاکستان ضرور جائیں تاکہ پاکستان کے بارے میں پھیلے غلط تاثر ختم ہو سکے۔

مزیدپڑھیں:مسلمان خاتون کو جرمنی کے سرکاری دفتر میں نوکری مل گئی، لیکن پہلے دن کام پر پہنچی تو فوراً ہی نوکری سے نکال دیا، ایسا کام کردیا کہ فوری اتنی بڑی سزا دے دی گئی؟ جان کر ہر مسلمان کا دل بھر آئے گا
بھارتی اخبار ’’ ٹائمز آف انڈیا‘‘ میں چھپنے والے ایک آرٹیکل میں کلارا کہتی ہیں کہ جب مجھے بتایا گیاکہ مجھے پاکستان جانا ہے تو میں نے بھی ایک بار سوچا کہ نہ جاوں۔ مجھے بھی وہاں جانے میں تحفظات تھے۔فیس بک پر 23اگست کو شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں کلارا نے پاکستان میں گزارے گئے اپنے سات مہینوںکے بارے میں بتایا ہے ۔ ان کی اس پوسٹ سے کافی لوگوں بالخصوص بھارتیوں کی جانب سے پاکستان کے بارے میں غلط باتوں کی نفی ہوتی ہے۔عام طور پر پاکستان کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہاں دہشتگرد ہیں اور انتہا پسندی بھی کافی زیادہ ہے لیکن کلارا کا کہنا ہے کہ میں نے ایسا کچھ نہیں دیکھا وہاں کے لوگ خوبصورت اور مہمان نواز جبکہ ثقافت انتہائی شاندار ہے ۔وہ کہتی ہیں کہ جب آپ پاکستان جاتے ہو تو دہ بار روتے ہو ایک بار جب آپ وہاں جا رہے ہوتے ہیں اور دوسری بار جب پاکستان کو چھوڑ رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ پاکستان آئیں اور اس کو پسند نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزارے گئے سات ماہ میری زندگی کے حسین ترین دن تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -