شہری کی بیگم اغواءہوگئی، واٹس ایپ پر ہاتھ پیر بندھی تصویر اور تاوان کا مطالبہ، لیکن اغواءکس نے کیا تھا؟ پولیس نے شوہر کو سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ دکھائی تو اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شہری کی بیوی اغواءہو گئی اور ملزمان نے اسے بیوی کی ہاتھ پاﺅں بندھی تصویر واٹس ایپ پر بھیجی اور تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ لیکن جب پولیس نے شوہر کو سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ دکھائی تو اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بیوی نے دراصل شوہر سے رقم لینے کے لیے اپنے اغواءکا ڈرامہ رچایا تھا لیکن سی سی ٹی وی کیمرے نے اس کا پول کھول دیا۔ ممبئی کے یہ میاں بیوی ایک کوچنگ کلاس چلاتے تھے۔ گزشتہ دنوں 29سالہ خاتون ممبئی کے میرا روڈ پر واقع اپنے گھر سے نکلی لیکن کلاس میں نہ پہنچی۔ چار گھنٹے بعد شوہر کو واٹس ایپ پر میسیج موصول ہوا جس میں خاتون کی ہاتھ پاﺅں بندھی تصویر بھی تھی۔ پیغام بھیجنے والے نے لکھا کہ میں نے تمہاری بیوی کو اغواءکر لیا ہے۔ 10لاکھ روپے تاوان ادا کرو ورنہ اس کو مار دیں گے۔
اپنے محبوب کی شرمناک عادت سے تنگ محبوبہ نے ہوٹل میں ایسا قدم اٹھا لیا کہ بے چارہ کہیں کا نہیں رہا ، لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو ایسا انکشاف ہوا کہ آپ کو بھی اس کے آئیڈیئے پر حیرت ہوگی
شوہر نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی جس پر پولیس کی 6ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اور خاتون کے موبائل فون کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی۔ پولیس نے فون کی آخری لوکیشن چیک کی تو وہ ریلوے سٹیشن کی تھی۔ پولیس نے ریلوے سٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج شوہر کو دکھائی اور اپنی بیوی کو پہچاننے کے لیے کہا۔ اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی سٹیشن پر اکیلی موجود تھی۔ اس کی نشاندہی پر پولیس نے خاتون کو ریلوے سٹیشن سے پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون ٹرین پر سوار ہو کر کہیں اور جانا چاہ رہی تھی۔ خاتون نے دوران تفتیش بتایا کہ ”مجھے ٹی وی پر چلنے والی ایک کرائم سیریز سے اس چیز کا آئیڈیا ملا۔میرا شوہر کوچنگ کلاس کے منافع سے مجھے حصہ نہیں دینا چاہتا تھا لہٰذا میں اسے سبق سکھانا چاہتی تھی، اس لیے میں نے یہ کام کیا۔“ رپورٹ کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی کے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا جس کے بعد خاتون کو رہا کر دیا گیا۔