’ اُس دن جہاز میں وہ اداکار ہ بھی تھی، اُس کی خدمت کر کے بے حد خوشی ہوئی‘ ایئر ہوسٹس نے فیس بک پر یہ جملہ لکھا تو ایئرلائن نے نوکری سے ہی نکال دیا، لیکن کیوں؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ورجن اٹلانٹک ایئرلائنز نے ایک ایئرہوسٹس کو ایسا کام کرنے پر نوکری سے نکال دیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 25سالہ شارلٹ وٹنگھم نامی ایئرہوسٹس لندن سے لاس اینجلس جانے والی ایک پرواز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ اس پرواز میں اداکارہ ریٹا اورا بھی سوار تھی، جسے شارلٹ نے مشروبات اور کھانا وغیرہ پیش کیا۔ بعدازاں شارلٹ نے اداکارہ کی خدمت کے اس تجربے کے متعلق فیس بک پر لکھ دیا جس پر انتظامیہ نے اسے نوکری سے ہی نکال دیا۔
رپورٹ کے مطابق شارلٹ نے فیس بک پر لکھا کہ ”ہماری پرواز میں اداکارہ ریٹا اورا بھی سوار تھی، وہ بہت خوبصورت اور پرکشش ہے اور اس کی خدمت کرکے مجھے بہت خوشی ہوئی۔اس سے ملاقات میں نے اس کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔“ یہ پوسٹ نظروں میں آنے پر انتظامیہ نے اسے نوکری سے فارغ کردیا اور موقف یہ اختیار کیا کہ اداکارہ کی یہ پوسٹ ’پبلک‘ تھی، جو کہ ناقابل معافی جرم ہے۔ دوران ڈیوٹی مسافروں کے ساتھ تعلق کے متعلق اس طرح کھلے عام انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنا کمپنی کے قواعد کی خلاف ورزی ہے اور ڈیٹا پروٹیکشن قانون توڑنے کے زمرے میں آتی ہے۔نوکری سے نکالے جانے پر شارلٹ کا کہنا تھا کہ ”میں نے سمجھا کہ اداکارہ سے بات کرنے اور اس کے متعلق فیس بک پر پوسٹ کرنے سے میری نوکری کو کوئی خطرہ نہیں لیکن انتظامیہ کے اس فیصلے پر مجھے بہت صدمہ پہنا ہے۔ورجن اٹلانٹک کے ساتھ نوکری کرنا میرا خواب تھا۔“