’میں نے ائیرہوسٹس کی نوکری چھوڑ دی کیونکہ جب اپنا یونیفارم پہنتی تھی تو دوران پرواز۔۔۔‘ خاتون ائیرہوسٹس نے نوکری چھوڑنے کی سب سے حیران کن وجہ بتادی، آج تک کسی ائیرہوسٹس نے اس وجہ سے نوکری نہ چھوڑی ہوگی

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرہوسٹسز کے لیے سمارٹ رہنا ضروری ہوتا ہے جس کے لیے وہ تگ و دو بھی کرتی ہیں تاکہ ان کی نوکری برقرار رہے تاہم برطانیہ کی ایک ایئرہوسٹس مکڈونلڈز کے کھانوں کی بہت شوقین تھی جن کی وجہ سے اس کا وزن بہت بڑھ گیا تھا، لیکن اس نے اپنا یہ شوق ترک کرکے خود کو سمارٹ بنانے کی بجائے نوکری ہی چھوڑ دی۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق سٹیف ہال نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ”میں مچھلی اور چپس سمیت مکڈونلڈز کے دیگر کھانے بکثرت کھاتی ہوں جس کی وجہ سے میرا سائز 12سے 22تک جا پہنچا ہے۔“

پی ایس ایل، پی سی بی نے سونم کپور کو دبئی اسٹیڈیم سے واپس بھیج دیا

سٹیف ہال کا مزید کہنا تھا کہ” میں جب اپنی یونیفارم پہنتی تو وہ مجھے پوری ہی نہیں آتی تھی اور مسافر میرا مذاق اڑاتے تھے۔ جب بھی میں مسافروں کو حفاظتی تدابیر بتانے کے لیے ان کے سامنے کھڑی ہوتی ہر بار مجھے تمسخر کا سامنا کرنا پڑتا۔ میں اپنا کھانے کا شوق ترک نہیں کر سکتی تھی چنانچہ میں نے نوکری ہی چھوڑ دی۔“رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر وارنگٹن کی رہائشی سٹیف ہال ایئرہوسٹس کی نوکری چھوڑ کر اب ٹریول انڈسٹری میں ٹریول ایجنٹ کے طور پر نوکری کر رہی ہے۔