”بجرنگی بھائی جان “سے شہرت پانے والے چاند نواب اچانک منظر عام پر آگئے ،بلاول بھٹو سے پاناما لیکس کا نتیجہ پوچھ لیا

”بجرنگی بھائی جان “سے شہرت پانے والے چاند نواب اچانک منظر عام پر آگئے ...
”بجرنگی بھائی جان “سے شہرت پانے والے چاند نواب اچانک منظر عام پر آگئے ،بلاول بھٹو سے پاناما لیکس کا نتیجہ پوچھ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں اپنی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہونے اور بھارتی فلم ”بجرنگی بھائی جان “میں نواز الدین صدیقی کی اداکاری کے باعث شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی رپورٹر چاند نواب اچانک ایک بار پھر منظر عام پر آگئے ۔
تفصیل کے مطابق کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے کے اس دوران چاند نواب نے اپنا نام ظاہر کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ آپ پاناما لیکس کے نتیجے کو کیسے دیکھ رہے ہیں ۔اس سوال پر جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلے کا انتظار ہم سب کو ہے اور ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ کیا فیصلہ آئے گا ؟۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں شریف برادران کے خلاف فیصلے نہیں آئے ،اب دیکھتے ہیں کہ کیا فیصلہ آئے گا ؟۔

معروف پاکستانی حاملہ اداکارہ کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ انٹر نیٹ پر ہنگا مہ برپا ہو گیا
واضح رہے کہ کچھ سال قبل کراچی کے رپورٹر چاند نواب کی ایک ویڈ یو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تھی جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی دھوم مچا دی تھی ۔اس ویڈیو کے باعث بالی ووڈ کے ہدایت کار کبیر خان نے اپنی فلم ”بجرنگی بھائی جان“میں چاند نواب سے منسوب کردار تشکیل دیا تھا جسے نواز الدین صدیقی نے نبھا یا تھا ۔سلمان خان کی یہ فلم بہت ہٹ ہوئی تھی اور اس میں چاند نواب کی زندگی پر بنائے جانے والے کردار کو بھی خوب پسند کیا گیا تھا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -