وہ سوالات جو مر دوں کو خواتین سے کبھی نہیں پوچھنا چاہیے

وہ سوالات جو مر دوں کو خواتین سے کبھی نہیں پوچھنا چاہیے
وہ سوالات جو مر دوں کو خواتین سے کبھی نہیں پوچھنا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) خواتین کے رویے کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے لیکن کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں جو مردوں کو ہر گز خواتین سے نہیں کرنی چاہئیں۔ آئیے آپ کو چند ایسی باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
*کیا آپ کا وز ن بڑھ گیا ہے۔یہ وہ بات ہے جو اگر کسی بھی عورت کو کہی جائے تو وہ فوراًشدید غصے میں آجائے گی۔اگر آپ کو پوچھنا ہو تو ہمیشہ کہیں کہ آپ کا وزن کم لگ رہا ہے۔

یورپ کا وہ شہر جہاں خواتین کا داخلہ بند ہے
*یہ بات ہر گز مت کہیں کہ کیا تم یہ پہنو گی؟بلکہ کہیں کہ فلاں کپڑے زیادہ اچھے لگتے ہیں۔
*کیاتم یہ صفائی خود کرو گی۔اگر خواتین کو کہاجائے کہ یہ صفائی وہ خود کریں تو انہیں شدید غصہ آجاتا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ آپ کو ان کا ساتھ دینا ہوگا۔
*کیا تم مستقل نوکری پر ہو؟یہ وہ بات ہے جسے سن کر خواتین بہت برا مناتی ہیں۔
*کیا تمہیں کھانا پکانا نہیں آتا؟ان کا خیال ہے کہ مردوں کو بھی ان کے ساتھ کھانا بنانے میں ہاتھ بٹانا چاہیے کیونکہ وہ اکیلی یہ کام نہیں کر سکتیں۔
*تم کتنے پیسے کماتی ہو؟اس سوال سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ آپ کی نیت میں فتور ہے اور آپ کی نظر اس کے پیسوں پر ہے۔
*تم میری امی کی طرح کام کیوں نہیں کرتی؟اگر آپ یہ بات کہیں گے تو پھر کافی کچھ سننا پڑے گا لہذا اس بات سے یکسراجتناب کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -