سڑک پر اچانک پراسرار سبز بلبلے نمودار، دراصل یہ کیا ہے؟ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے
نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی ریاست یوٹا کے شہر سالٹ لیک سٹی میں اس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب سڑک پر اچانگ سبز رنگ کی جھاگ اور بلبلے اکٹھے ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سڑک کے بیچوں بیچ سبز رنگ کے پراسرار بلبلے نمودار ہوگئے،شہریوں نے اس سبز جھاگ کے اچانک نمودار ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔شہری حکومت نے محکمہ صحت اور سائنسدانوں کو موقع پر روانہ کیا تاکہ اس جھاگ کی حقیقت کوجانا جاسکے۔فائر فائٹرز نے اپنامنہ اور ہاتھ ڈھانپ کر سڑک کی صفائی کی ۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس جھاگ سے کوئی فوری خطرہ نہیں لیکن پھر بھی کوگوں کو چاہیے کہ احتیاط کریں۔
ابتدائی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سبز جھاگ شہر کے نزدیک موجود جھیل میں زہریلا مادہ اکٹھا ہونے کی وجہ سے ظاہر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اب تک100لوگ بیمار بھی ہوچکے ہیں۔ایک اہلکار نکولیس روپ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ جھاگ نزدیکی جھیل کی صفائی کے بعد پیداہوئی ہے اور سیوریج کے ذریعے مین ہول سے باہر آرہی ہے۔”ہوسکتا ہے کہ جھیل کی صفائی کے دوران استعمال ہونے والے کیمیکل اور فوم کی وجہ سے جھاگ بنی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ ٓالودہ جھیل کی وجہ سے ایسا ہو لیکن حتمی بات رپورٹس آنے کے بعد ہی کی جاسکے گی۔“