’میں اس طریقے سے بیویوں کو خوش کرتا ہوں‘ تین بیویوں والے مرد کی وہ کہانی جسے پڑھ کر ہر مرد کا دل کرے گا کہ وہ بھی ایسے ہی کرے

’میں اس طریقے سے بیویوں کو خوش کرتا ہوں‘ تین بیویوں والے مرد کی وہ کہانی جسے ...
’میں اس طریقے سے بیویوں کو خوش کرتا ہوں‘ تین بیویوں والے مرد کی وہ کہانی جسے پڑھ کر ہر مرد کا دل کرے گا کہ وہ بھی ایسے ہی کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سے زائد شادیاں کرنے والے مردوں کے لیے سب سے بڑا چیلنج ان بیویوں کے درمیان انصاف کرنا ہوتا ہے۔ امریکی ریاست نیوجرسی کے ایک شخص نے بھی تین شادیاں کر رکھی ہیں اوریہ تو معلوم نہیں کہ باقی امور میں وہ اپنی بیویوں کے درمیان کیسے انصاف کرتا ہے مگر برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ازدواجی حقوق کی ادائیگی کے معاملے میں اس نے بیویوں کے درمیان انصاف کرنے کا ایک انوکھا طریقہ وضع کر رکھا ہے۔ اس32سالہ شخص کا نام پاﺅلی ہے اور پیشے کے لحاظ سے وہ فیشن بزنس مین ہے۔ اس نے اپنے آئی پیڈ میں ایک خاص کیلنڈر انسٹال کر رکھا ہے جس میں مختلف رنگوں کی تین لائنیں ہیں۔ یہ تین لائنیں اس کی تینوں بیویوں کو ظاہر کرتی ہیں۔اس کیلنڈر میں اس نے گیتوں کا ایک البم شامل کر رکھا ہے۔ البم میں سے جب ایک گیت چلتا ہے تو وہ ایک رنگ کی لائن کو نمایاں کردیتا ہے۔ یوں گیت چلتے جاتے ہیں اور تینوں لائنیں باری باری روشن ہوتی جاتی ہیں۔ پاﺅلی ہر بیوی کی لائن روشن ہونے پر اس کے پاس جاتا ہے اور گیت ختم ہونے تک اس کے ساتھ رہتا ہے۔اگلا گیت شروع ہونے پر وہ دوسری بیوی کے پاس چلا جاتاہے۔ یوں وہ اپنی بیویوں کے درمیان انصاف کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کی بیویوں میں 27سالہ ہیزل(Hazel)، 25سالہ لیڈی اور 31سالہ وینیسا شامل ہیں۔وینیسا اس کی پہلی بیوی ہے۔ جب پاﺅلی نے دیگر دو شادیاں کیں تو وینیسا اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ اس پر پاﺅلی بہت دل گرفتہ ہوا۔ اس کی خواہش تھی کہ وہ لوٹ آئی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہے کہ بعد ازاں وینیسا نہ صرف لوٹ آئی بلکہ باقی بیویوں کے ساتھ ملکر رہنے پر رضامند بھی ہو گئی۔ اب پاﺅلی اپنی تین بیویوں کے ساتھ ایک مسرت بھری زندگی گزار رہا ہے اور تینوں خواتین بھی اس کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -