دنیا کا خوفناک ترین بازار جہاں بندروں کے دماغ اور مردہ پرندے فروخت کیے جاتے ہیں تاکہ۔۔۔

دنیا کا خوفناک ترین بازار جہاں بندروں کے دماغ اور مردہ پرندے فروخت کیے جاتے ...
دنیا کا خوفناک ترین بازار جہاں بندروں کے دماغ اور مردہ پرندے فروخت کیے جاتے ہیں تاکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لومے(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ کالے جادو اور اس میں استعمال ہونے والی اشیاءکی سب سے بڑی مارکیٹ کہاں ہے؟ آئیے آپ کو بتائیں۔ کالے جادو میں استعمال ہونے والی اشیاءکی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ایک افریقی ملک ٹوگو کے دارالحکومت لومے میں ہے، یہ مغربی افریقہ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے۔ لومے کی اس مارکیٹ میں بندروں کے حنوط شدہ سر،ہرن اور بارہ سنگھے کے سینگ اور کھوپڑیاں، مردہ پرندے اورچھوٹے مگرمچھوں کے ڈھانچوں سمیت ہر وہ چیز فروخت ہوتی ہے جو کالے جادو میں استعمال کی جاتی ہے۔اس مارکیٹ کا نام مارک ڈیس فیٹی چیئرس ہے۔ اس مارکیٹ میں گرگٹ، اژدھے اور شیش ناگوں کی کھال،لگڑ بگوں کے سر، ہاتھی کی دم کی ہڈیاں اور حنوط کیے ہوئے عقاب اور الو بھی دستیاب ہیں۔کالے جادوکی نسبت اگرچہ ویسٹ انڈیز کے قریب واقع ایک ملک ”ہیٹی “سے جوڑی جاتی ہے لیکن یہ مغربی افریقہ میں بے حد مشہور ہے ، خاص طور پر ٹوگو اور اس کے ہمسایہ ملک بنین میں کالے جادو کے عامل بکثرت پائے جاتے ہیں۔

34سالہ فوٹوگرافر ایمانوایلا گریکو نے اس مارکیٹ کا دورہ کیا اور یہ نادر تصاویر بنائیں۔ ایمانوایلا کا کہنا ہے کہ اس مارکیٹ میں چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی ہروہ چیز موجود ہے جو کالے جادو میں استعمال ہوتی ہے۔یہاں گائے کا سر، گھوڑوں کی دم کے بال ، بلیوں کے سربھی مل سکتے ہیں۔ایمانوایلا کا کہنا ہے کہ آپ اس مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں تولگتا ہے جیسے آپ کے اردگرد جادو ہی جادو ہے اور یہی ٹوگو کی حقیقی ثقافت کا مظہر ہے۔اس مارکیٹ میں آنے کے بعد شروع میں کچھ سمجھ نہیں آتی کہ ہم اپنے عقیدے اور توہم پرستی کے درمیان تمیز کیسے برقرار رکھیں، کیونکہ یہاں آ کر توہم پرستی(جادو) پر یقین مضبوط ہونے لگتا ہے۔

 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -