وہ چیز جس نے شیر کو ایسی حالت میں پہنچادیا

وہ چیز جس نے شیر کو ایسی حالت میں پہنچادیا
وہ چیز جس نے شیر کو ایسی حالت میں پہنچادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو شیر کو جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے لیکن کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے کہ بادشاہ سلامت کوجنگلی جانوروں کے بپھرے ہجوم سے جان بچانے کے لیے دم دبا کر بھاگنا پڑتا ہے۔ لیکن اس بار ایک انوکھا واقعہ ہوا، جنگلی بھینسوں کے بچے کاشکار کرنے والے شیر کو جب بھینسوں نے اپنے سینگوں پر رکھ لیا اور اسے بھاگنے کا راستہ بھی نہ ملا تو وہ اپنی خالہ کی نقل کرتے ہوئے درخت پر چڑھ گیا۔ ہوا یوں کہ کینیا کے جنگلوں میں بھوک کا ستایا ایک شیر اپنی کچھار سے باہر آیا اور شکار ڈھونڈنے لگا۔

مزیدپڑھیں:آسمان میں مکڑوں کی بارش،شہروں میں خوف وہراس

جلداسے بھینسوں کا ایک گروہ دکھائی دیا، شیر نے اس گروہ میں موجود ایک بچے کو شکار کرنے کی کوشش کی جس پر بڑی بھینسوں نے اس پر حملہ کر دیا، شیر کو بھاگنے کے لیے جگہ نہ ملی تو وہ ایک درخت پر چڑھ گیا۔ اس سارے واقعے کو 63سالہ سابق فوجی افسر چارلس کامن نے اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا جو اپنی بیوی کے ہمراہ جنگل میں سیر کی غرض سے موجود تھا۔ چارلس کا کہنا ہے کہ شیر جنگلی بھینسوں کے خوف سے درخت پر چڑھا لیکن کچھ ہی وقت میں اس نے کانپنا شروع کردیا، اس کی طاقت جواب دینے لگی اور وہ نیچے کی طرف سرکنے لگا۔ جلد ہی شیر نے نیچے چھلانگ لگائی اور تیزی سے دوڑتا ہوا جھاڑیوں میں چھپ گیا۔ چارلس کا کہنا ہے کہ یہ بہت دلفریب اور حیران کن منظر تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -