خواتین جس کام پرمردوں پر غصہ کرتی ہیں،خود بھی وہی کرتی ہیں،جدید تحقیق نےپول کھول دیا

خواتین جس کام پرمردوں پر غصہ کرتی ہیں،خود بھی وہی کرتی ہیں،جدید تحقیق نےپول ...
خواتین جس کام پرمردوں پر غصہ کرتی ہیں،خود بھی وہی کرتی ہیں،جدید تحقیق نےپول کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (نیوز ڈیسک) خواتین عام طور پر مردوں پر دل پھینک ہونے کا الزام لگاتی ہیں لیکن ایک حالیہ تحقیق نے خواتین کی اپنی حسن پرستی کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کردیا ہے۔
ریاست ورجینیا کے پانچ ریستورانوں میں آنے والے گاہکوں پر کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ویٹر یا ویٹرس خوبصورت ہو تو اسے زیادہ ٹپ مرد نہیں بلکہ خواتین دیتی ہیں۔ اس تحقیق میں 501گاہکوں کے رویے کا مطالعہ کیا گیا اور تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ خوبصورت ویٹرسز کو سالانہ تقریباً ایک ہزار ڈالر اضافی ملتے ہیں اور اس رقم کا بڑا حصہ ٹپ کی صورت میں خواتین کی طرف سے آتا ہے۔

مزید پڑھیں :مردوں کو خود لذتی کا شوق مہنگاپڑ سکتا ہے،ترک عالم نے خوفناک انکشاف کردیا

سائنسی جریدے جنرل آف اکنامک سائیکالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہر اقتصادیات میٹ پیرٹ نے بتایا کہ مرد گاہک عام طور پر کم اور زیادہ خوبصورت ویٹرسز میں زیادہ فرق نہیں کرتے لیکن خواتین کم خوبصورت ویٹر یا ویٹرس کو کم ٹپ جبکہ زیادہ خوبصورت ویٹر یا ویٹرس کو زیادہ ٹپ دیتی ہیں۔
 اس تحقیق کے مطابق خوبصورت مردوں کو خوبصورت خواتین کے مقابلے میں زیادہ ٹپ ملتی ہے اور اس کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ خواتین خوبصورت ویٹروں پر زیادہ رقم نچھاور کرتی ہیں۔ تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ نتائج ارتقائی سائیکالوجی کے اس نظریے کو رد کرتے ہیں جس کے مطابق مرد خواتین کو لبھانے کے لئے ان پر اپنی محنت کی کمائی لٹانے میں زیادہ فیاضی برتتے ہیں۔ اس تحقیق سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ خواتین کا دل خوبصورت مردوں کے ساتھ ساتھ خوبصورت خواتین کو دیکھ کر بھی مچل جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -