مسافر اپنی سیٹ سے اُٹھا ، ائیرہوسٹس کے جسم پر چکی کاٹی ، جہاز کا دروازہ کھولا اور باہر کود گیا اور پھر ۔۔۔

مسافر اپنی سیٹ سے اُٹھا ، ائیرہوسٹس کے جسم پر چکی کاٹی ، جہاز کا دروازہ کھولا ...
مسافر اپنی سیٹ سے اُٹھا ، ائیرہوسٹس کے جسم پر چکی کاٹی ، جہاز کا دروازہ کھولا اور باہر کود گیا اور پھر ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ائیرہوسٹسوں کے ساتھ مسافروں کی بدسلوکی کے واقعات تو پیش آتے رہتے ہیں لیکن امریکا میں ایک جنونی مسافر نے ایئرہوسٹس کے ساتھ ایسی بیہودہ حرکت کر ڈالی کہ جس کی مثال پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی ۔ 

خبر ایجنسی اے پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست شمالی کیرولائنا کے شارلٹ ڈگلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا، جہاں امریکن ایئر لائنز کی پرواز42 52نیوبرن کیلئے روانہ ہو رہی تھی۔ ابھی طیارہ پرواز کا آغاز کرنے کیلئے رن وے کی جانب بڑھ ہی رہا تھا کہ ایک مسافر اپنی سیٹ سے اٹھ کر ائرہوسٹس کی جانب بھاگا اور اس کے ہاتھ پر کاٹنے کی کوشش کی۔ پھر وہ جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے لگا اور جب ایئرہوسٹس نے اسے روکنے کی کوشش کی تو مسافر نے دوبارہ ایئرہوسٹس کو کاٹنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد بے قابو مسافر گیلری کی جانب بھاگا اور زبردستی دروازہ کھول کر نیچے رن وے پر کود گیا ۔
مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا تھا ، تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -