اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کو یکم رمضان پر خوشخبری مل گئی، دوبارہ خبرناک جوائن کرلیا

اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کو یکم رمضان پر خوشخبری مل گئی، دوبارہ خبرناک جوائن ...
اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کو یکم رمضان پر خوشخبری مل گئی، دوبارہ خبرناک جوائن کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹی وی پروگرام خبرناک کی میزبان عائشہ جہانزیب نے واپس جیو نیوز جوائن کرلیا ہے اور آج (یکم رمضان کو) دوبارہ سے پروگرام کی میزبانی  شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے عائشہ جہانزیب کو پروگرام خبرناک کی میزبانی سے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ سینئر صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کو میزبانی کا فریضہ سونپا گیا تھا۔ جگنو محسن نے ایک ماہ تک پروگرام خبرناک کی میزبانی کی جس کے بعد رواں ہفتے کے پہلے پروگرام (جمعرات) میں وہ نظر نہیں آئیں اور 2 پروگراموں کی میزبانی علی میر نے کی۔آج (ہفتہ ) کے پروگرام میں ایک بار پھر عائشہ جہانزیب واپس پروگرام خبرناک کی میزبانی کا فریضہ سنبھال لیا ہے۔
واضح رہے کہ جب عائشہ جہانزیب اچانک منظر عام سے غائب ہوئیں تو انہوں نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک لائیو ویڈیو میں پروگرام چھوڑنے کی وجوہات سے پردہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں ہٹا کر جگنو محسن کو ایک ماہ کیلئے ٹرائل کی بنیاد پر میزبانی کا فریضہ سونپا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات آپ یہاں کلک کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -