وہ سات غلطیاں جن سے کپڑے دھوتے ہوئے بچنا چاہیے

وہ سات غلطیاں جن سے کپڑے دھوتے ہوئے بچنا چاہیے
وہ سات غلطیاں جن سے کپڑے دھوتے ہوئے بچنا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگر آپ کو اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ کپڑے دھونے کے باوجود دھلے ہوئے نہیں لگتے تو یقیناً آپ بھی وہ غلطیاں کررہے ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگوں کو یا تو علم نہیں یا وہ کپڑے دھونے کے دوران ان کا خیال نہیں رکھتے۔ یہ اہم باتیں کیا ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں:
-1 کپڑوں کو جتنا ممکن ہوسکے علیحدہ علیحدہ دھوئیں، یعنی زیادہ میلے کپڑے علیحدہ، کم میلے علیحدہ، موٹے کپڑے علیحدہ اور باریک علیحدہ۔ یہ بہتر صفائی کیلئے بہت ضروری ہے۔ اسی طرح مختلف رنگوں کے کپڑوں کو بھی علیحدہ علیحدہ دھوئیں۔

داغ دھبے دور کرنے کے آسان طریقے ، مزید جانئے
-2 صابن یا سرف کو کبھی بھی کپڑوں پر براہ راست نہ ڈالیں، سب سے پہلے مشین میں کپڑے ڈالیں، اس کے بعد پانی ڈالیں اور پھر صابن یا سرف ڈالیں۔
-3 اگر دھوپ دستیاب ہو تو کپڑے سکھانے کیلئے ڈرائیر کا استعمال نہ کریں اور جب ڈرائیر استعمال کریں تو اس میں کپڑے بہت زیادہ نہ ڈالیں۔
-4 جرابوں کو ہمیشہ پہلے ڈالیں اور اس کے بعد باقی کپڑے ڈالیں اس طرح وہ باقی کپڑوں کے ساتھ نہیں الجھیں گی۔
-5 جن کپڑوں پر زپ لگی ہو ان کی زپ پوری طرح بند کردیں کیونکہ یہ کپڑوں کے علاوہ مشین کو بھی خراب کرسکتی ہے۔
-6 اگر کسی کپڑے کا رنگ اترنے کا خدشہ ہوتو پہلے اس پر پانی کے چند قطرے ڈال کر اس پر سفید کپڑا رگڑ کر دیکھیں، اگر رنگ اترے تو اسے علیحدہ دھوئیں۔
-7 مشین اور ڈرائر کی صفائی کا خیال رکھیں۔ تنگ حصوں کی صفائی کیلئے ٹوتھ برش پر ڈٹرجنٹ لگا کر اچھی طرح رگڑیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -