مصر کے آدھے مرد اپنی بیگمات کے ہاتھوں پٹتے ہیں: رپورٹ

مصر کے آدھے مرد اپنی بیگمات کے ہاتھوں پٹتے ہیں: رپورٹ
مصر کے آدھے مرد اپنی بیگمات کے ہاتھوں پٹتے ہیں: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر سے آنے والی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عرب دنیا کے اس اہم ثقافتی مرکز کے نصف مرد اپنی بیگمات کے ہاتھوں پٹتے ہیں۔ مردوں کے لیے لمحہ فکریہ رپورٹ مصر کے الا قصر ڈائیلاگ وڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ سرکاری سطح پر تیار ہونے والی یہ رپورٹ الاقصر شہر میں قائم خواتین کی قومی کونسل کی ایک تقریب کے دوران پیش کی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر میں بیویوں کے ہاتھوں اپنے شوہروں پر تشدد کے واقعات 50.6 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔ ناخواندہ اور کم پڑھی لکھی بیویاں اپنے شوہروں کی زیادہ پٹائی کرتی ہیں۔ یوں 87 فیصد ان پڑھ یا معمولی تعلیم یافتہ خواتین کے ہاتھوں شوہروں پر تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ بیگمات کی جانب سے تشدد کے 5.63 فیصد واقعات میں تیز دھار آلات کا استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شوہروں پر تشدد کرنے والی ایک تہائی بیویاں اپنے کئے پر نادم نہیں ہوتیں بلکہ اس پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -