ہانگ کانگ میں آسمان سے ہیروں کی بارش، جمع کرنے والوں کا ہجوم لگ گیا، لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو۔۔۔

ہانگ کانگ میں آسمان سے ہیروں کی بارش، جمع کرنے والوں کا ہجوم لگ گیا، لیکن پھر ...
ہانگ کانگ میں آسمان سے ہیروں کی بارش، جمع کرنے والوں کا ہجوم لگ گیا، لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ سٹی (نیوز ڈیسک) بدھ کے روز ہانگ کانگ کی ایک مصروف شاہراہ پر انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کے متعلق جان کر اب دنیا بھر کے لوگ محظوظ ہورہے ہیں البتہ اس واقعے میں براہ راست شامل ہونے والے افراد خوش دکھائی نہیں دیتے۔
مقامی میڈیا کے مطابق رات تقریباً پونے نو بجے نیتھن روڈ کے ایک مصروف حصے پر اچانک ہیروں کی بارش شروع ہوگئی۔ چمکتے موتیوں کی طرح برستے ہیروں کو دیکھ کر لوگ تو دیوانے ہی ہوگئے اور درجنوں کے حساب سے مقامی لوگ اور سیاح انہیں سمیٹنے کو لپکے۔ اخبار ایپل ڈیلی کے مطابق نوجوان خواتین تو خاص طور پر خوشی اور جوش سے چلارہی تھیں اور بھاگ بھاگ کر سڑک سے ہیرے اکٹھے کررہی تھیں۔

مزید جانئے: ’ڈھائی لاکھ روپے خرچ کئے لیکن پھر بھی کنواری رہ گئی‘
اس ہنگامی کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور مقامی انتظامیہ کو بھی فکر لاحق ہوگئی کہ یہ اچانک کیا ہوگیا ہے۔ حکام نے فوری طور پر پولیس کو روانہ کیا، جس نے ہیروں کی بارش پر تحقیقات شروع کردیں۔ جلد ہی ایک ایسا انکشاف ہو گیا کہ ہیرے اکٹھے کرنے والے شرمندگی کے باعث ایک دوسرے سے نظریں چرانے لگے۔ اچانک برس جانے والے ہیروں کے بارے میں معلوم ہوا کہ یہ دیکھنے میں تو بالکل اصلی ہیرے تھے لیکن حقیقت میں پلاسٹک کے بنے ہوئے تھے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ سب سے زیادہ ہیرے چینی آنٹیوں نے لوٹے اور حقیقت کا انکشاف ہونے پر وہی سب سے زیادہ شرمندہ بھی نظر آئیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ معصوم شہریوں کے ساتھ یہ سنگدل مذاق کس نے کیا، اور کیوں کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -