ائیرپورٹ پر گھبرا کر چلتی خاتون، پولیس نے تلاشی لی تو جوتوں میں سے ایسی چیز برآمد کہ سب چکراگئے، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ یہ چیز جوتوں میں بھی اس طرح چھپائی جاسکتی ہے
بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایئرپورٹ پر ایک خاتون گھبرا کر چل رہی تھی۔ شک گزرنے پر نیشنل پولیس کے آفیسرز نے اس کی تلاشی تو جوتوں سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ سب دنگ رہ گئے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے جوتوں کے دو جوڑوں میں 500یورو کے سینکڑوں نوٹ چھپا رکھے تھے۔اس نے کل ڈیڑھ لاکھ پاﺅنڈز(تقریباً 1کروڑ 97لاکھ روپے) کی رقم جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔ اس کے علاوہ 5ہزار950یوروز اس کے ہینڈ بیگ میں بھی موجود تھے۔
ضرورت رشتہ کی ویب سائٹ کا شرمناک ترین استعمال کرنے والا نوجوان، شوہر کی تلاش کرنے والی مسلمان لڑکیوں کے ساتھ کیا انتہائی شرمناک کام کرتا تھا؟ ایسا انوکھا ترین طریقہ کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے
رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈ کی یہ 29سالہ خاتون برسلز سے کولمبیا پہنچی تھی جہاں اسے ایڈولفو سواریز میڈریڈ بیراجس ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیاگیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ”خاتون کی سخت تلاشی کے بعد جب جوتوں کو توڑا گیا تو اس کے اندر 500یورو کے نوٹ تہہ لگا کر اور ان کے پیکٹ بنا کر رکھے گئے تھے۔ ہر جوتے میں رقم کے دو پیکٹ موجود تھے۔“ دی مرر کے مطابق تاحال گرفتار ہونے والی خاتون کے متعلق تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔