موٹرسائیکل سوار مرد اِن 3 خواتین کو اس طرح برہنہ حالت میں سرعام سڑکوں پر کیوں چلارہے ہیں؟ جواب ایسا کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

موٹرسائیکل سوار مرد اِن 3 خواتین کو اس طرح برہنہ حالت میں سرعام سڑکوں پر کیوں ...
موٹرسائیکل سوار مرد اِن 3 خواتین کو اس طرح برہنہ حالت میں سرعام سڑکوں پر کیوں چلارہے ہیں؟ جواب ایسا کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکوسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو میں گزشتہ دنوں تین خواتین کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کیا گیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کے جنوب مغربی شہر ہواٹابمپو میں پیش آیا جہاں تین خواتین پر مبینہ طور پر چوری اور لوگوں کو لوٹنے کا الزام لگا کر کچھ افراد نے برہنہ کر دیا اور انہیں سڑک پر گھماتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق ان پر یہ ظلم کرنے والے افراد موٹرسائیکلوں پر ان کے پیچھے چل رہے تھے۔ منظرعام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان خواتین کے پیروں میں صرف جرابیں باقی تھیں۔یہ تصاویر راہگیروں نے اپنے موبائل فونز سے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

پرکشش نظر آنے کیلئے نوجوان لڑکی نے ا پنے جسم کا ایک ایسا اہم ترین حصہ نکلوادیا کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی حیرت کے مارے کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
رپورٹ کے مطابق تاحال ان میں سے کسی خاتون کی طرف سے ملزمان کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ سٹی میئر ہیلیوڈوروسوٹو کا کہنا تھا کہ ”تاحال اتنا معلوم ہو سکا ہے کہ ان خواتین پر چوری اور لوگوں کو لوٹنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ان تینوں کو جو شرمندگی اٹھانا پڑی ممکنہ طور پر اسی کی وجہ سے انہوں نے پولیس کو رپورٹ نہیں کی اور اپنے گھروں میں پناہ لینے کو ترجیح دی۔ تاہم حکام کے لیے لازم ہے کہ وہ ان کی شکایت درج کریں اور انہیں انصاف دلائیں۔“سٹی میئر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ جس کسی کے پاس ان خواتین یا اس واقعے کی اطلاعات ہوں وہ حکام تک پہنچائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -