خاتون کو اپنے ہی گھر میں بوتلوں میں بند اپنے بال مل گئے، کیا گھر کا ہی کوئی شخص کالا جادو کررہا تھا؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی

خاتون کو اپنے ہی گھر میں بوتلوں میں بند اپنے بال مل گئے، کیا گھر کا ہی کوئی ...
خاتون کو اپنے ہی گھر میں بوتلوں میں بند اپنے بال مل گئے، کیا گھر کا ہی کوئی شخص کالا جادو کررہا تھا؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں ایک خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران اپنے سسر کے بیڈ کے نیچے سے ایسی چیز مل گئی کہ اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو سسر کے بیڈ کے نیچے سے تین جار ملے جن میں سے ایک میں کسی مائع چیز میں اسی خاتون کے بال تیر رہے تھے۔ دوسرے جار میں شہدتھا اوراس میں ایک کاغذ پر اس خاتون کا پورا نام لکھا ہوا تیر رہا تھا۔ تیسرے جار میں صرف شہد تھا۔ خاتون یہ سب دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ یہ سب کیا ہے۔ اس نے اس حوالے سے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے سسر نے یہ جادو ٹونے کی غرض سے یہ سب کر رکھا تھا۔ وہ اپنی ہی بہو کوپسند کرتا تھا اور اسے اپنے جال میں پھنسانا چاہتا تھا۔

دنیا کےسب سے موٹے شخص کا وزن 584 کلو سے زیادہ ہونے کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق خاتون نے جب انٹرنیٹ پر یہ معلومات پڑھیں تو مزید پریشان ہو گئی۔ وہ خود اس حوالے سے کچھ نہیں جانتی تھی۔ چنانچہ اس نے آسٹریلیا کی خواتین کے ایک آن لائن فورم میں خواتین سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا۔ اس آن لائن فورم میں صرف خواتین ہوتی ہیں۔ اس نے ان تینوں ڈبوں کی تصاویر فورم پر پوسٹ کی اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

جواب میں کئی خواتین نے تصدیق کی کہ اس طرح کا جادو واقعی خواتین کو اپنی طرف راغب کرنے اور اپنے پیار میں مبتلا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔خواتین نے اسے مشورہ دیا کہ ”اپنے شوہر کو اس معاملے میں ملوث کرو۔ وہی اپنے باپ سے بات کرے۔ ممکن ہے تمہارا سسر ذہنی عارضے کا شکار ہو، وہ اس بات کے منظرعام پر آنے پر تمہیں یا تمہارے شوہر کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ اس حوالے سے محتاط رہنا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -