بیٹے کی منگنی، ساس نے اپنی بہو کو دیکھتے ہی خودکشی کرلی کیونکہ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ تفصیلات جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

بیٹے کی منگنی، ساس نے اپنی بہو کو دیکھتے ہی خودکشی کرلی کیونکہ۔۔۔ ایسی خبر ...
بیٹے کی منگنی، ساس نے اپنی بہو کو دیکھتے ہی خودکشی کرلی کیونکہ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ تفصیلات جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز چین کے صوبہ حینان میں دریائے ننگلنگ سے ایک ادھیڑ عمر خاتون کی لاش ملی تو ساتھ ہی یہ حیران کن وجہ بھی سامنے آئی کہ وہ اپنے بیٹے کی منگنی پر لڑکی کو کار کا تحفہ نا دے سکنے پر دریا میں کود گئی تھی۔ اب پتا چلا ہے کہ وجہ کچھ اور تھی، اور یہ پہلے سامنے آنے والی وجہ سے کہیں زیادہ عجیب و غریب ہے۔

’مجھے اپنی سہیلی کا بھائی بہت پسند تھا، کل رات میں اس کے گھر گئی تو وہ اُدھر نہ تھا بلکہ اس کی ٹیبل پر ایک کاغذ پڑا تھا جس پر میرے بارے میں لکھا ہوا تھا کہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسا انکشاف کردیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا
ویب سائٹ shanghaiist کے مطابق مقامی پولیس کاکہنا ہے کہ دراصل خاتون اپنے بیٹے کی منگنی سے ہی خوش نہیں تھی۔ اسے سب سے زیادہ اعتراض اس بات پر تھا کہ لڑکی کا قد بہت چھوٹا تھا۔ بس اسی دکھ میں وہ دریا پر گئی اور پانی میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اب معلوم نہیں کہ یہ بات کس حد تک درست ہے، لیکن اگر واقعی خود کشی کی وجہ یہی ہے تو یہ تو بڑی ہی افسوسناک بات ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس واقعے پر سخت حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اکثر نے بتایا ہے کہ ان کی شریک حیات کا قد ان کی نسبت بہت چھوٹا ہے لیکن وہ اس سے بہت پیار کرتے ہیں اور خوشیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں۔ اور بہت سوں کے لئے تو یہ بات ہی سمجھ سے باہر ہے کہ بیٹے کی منگیتر کا چھوٹا قد ماں کی خودکشی کی وجہ کیونکر ہو سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -