وہ شعبہ جس میں نوکری کرکے آپ کروڑوں روپے کماسکتے ہیں

وہ شعبہ جس میں نوکری کرکے آپ کروڑوں روپے کماسکتے ہیں
وہ شعبہ جس میں نوکری کرکے آپ کروڑوں روپے کماسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ بہترین تنخواہ کے خواہاں ہیں تو آپ کو چاہیے کہ ارضیات(جیالوجی) کی تعلیم حاصل کریں۔اس شعبے میں بہت سی اچھی نوکریاں موجود ہیں اور تیل اور نیوکلئیر سائنس میں ترقی کی وجہ اس شعبے میں لوگوں کی مانگ بہت زیادہ ہے۔حال ہی میں شائع شدہ اعدادوشمار کے مطابق ایمپیریل کالج لندن سے ارضیات میں گریجویٹ کرنے والے افراد کو سالانہ 73ہزار برطانوی پاؤنڈ(سوا کروڑ روپے) اوسطاًتنخواہ ملتی ہے،یہ تنخواہ ڈاکٹروں اور انجینئر سے بھی زیادہ ہے ۔سنڈے ٹائمز گُڈ یونیورسٹی گائیڈ کے مطابق شعبہ نفسیات سے منسلک لوگ سب سے کم تنخواہ لیتے ہیں اور یہ لوگ عموماً12ہزار برطانوی پاؤنڈ(18لاکھ روپے) کماتے ہیں اور یہ برطانیہ میں اوسط تنخواہ 27ہزار پاؤنڈ سے بھی آدھی ہے۔سروے کا ایک مقصد والدین کو یہ بتانا بھی تھا کہ وہ کون سے شعبوں میں اپنے بچوں کو بھیجیں۔سروے میں یہ بات بھی منکشف ہوئی کہ کمپیوٹر سائنسز اور بزنس سٹڈیز کے طالبعلم بھی گوگل اور ایسی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بدولت اچھی تنخواہ لیتے ہیں۔آکسفورڈ، کیمبریج اور لندن سکول آف اکنامکس بہترین تعلیمی اداروں میں سرفہرست ہیں جہاں کے فارغ التحصیل لوگ اچھی تنخواہیں لیتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -