’یہ چیز پوری قوت کے ساتھ دنیا سے ٹکرانے آرہی ہے‘ امریکی ادارے ناسا نے اعلان کردیا، پوری دنیا میں کھلبلی مچادی

’یہ چیز پوری قوت کے ساتھ دنیا سے ٹکرانے آرہی ہے‘ امریکی ادارے ناسا نے اعلان ...
’یہ چیز پوری قوت کے ساتھ دنیا سے ٹکرانے آرہی ہے‘ امریکی ادارے ناسا نے اعلان کردیا، پوری دنیا میں کھلبلی مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کاہن اور نجومی تو ایک عرصے سے دعویٰ کررہے تھے کہ ’آوارہ سیارہ نبیرو‘ زمین کی جانب آ رہا ہے لیکن اس انکشاف نے تو واقعی دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلادیا ہے کہ خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ناسا بھی خلاءمیں موجود ایک ایسے سیارے کی نگرانی کررہا ہے جو تیزی سے زمین کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق علم الاعداد اور نجوم کے ماہر ڈیوڈ میڈ نے پہلے ہی یہ دعویٰ کررکھا ہے کہ آوارہ سیارہ نبیرو، جسے سیارہ ایکس بھی کہا جاتا ہے، 23 ستمبر کے روز زمین کے مدار میں داخل ہوجائے گا اور یہ سیارہ 21 اکتوبر کے روز زمین سے ٹکراسکتا ہے۔ ڈیوڈ میڈ کے اس دعوے کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا تھا لیکن اب ناسا کی جانب سے بھی یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اس کے سائنسدان خلاءمیں موجود شہاب ثاقب ’20ون ٹو ٹی سی فور‘ کو مانیٹر کررہے ہیں جو 12 اکتوبر کے روز زمین کے انتہائی قریب سے گزرے گا۔

’آج کل آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بہت اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ سمندر میں بحری جہاز۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی جو کوئی شخص تصور بھی نہ کرسکتا تھا
خلائی اجسام پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ایگور کریان کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ناسا نے اس امر کی تصدیق کردی ہے کہ ایک بڑی خلائی چٹان زمین کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ اس انکشاف سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ خلاءمیں موجود ایک بہت بڑی چٹان زمین پر تباہی نازل کرسکتی ہے اور اب اس کا فاصلہ زمین سے بہت زیادہ نہیں رہ گیا۔
دوسری جانب ناسا نے وضاحت کی ہے کہ اگرچہ خلاءمیں موجود ایک بڑی چٹان، جس کا قطر تقریباً 27میٹر ہے، کی نگرانی کی جارہی ہے تاہم یہ وہ سیارہ نہیں ہے جسے سازشی نظریہ ساز سیارہ نبیرو یا سیارہ ایکس کہتے ہیں۔ ناسا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی لیکن امید ہے کہ زمین پر اس کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -