خاتون کی کمر پر تل، ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کروانے گئی تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تل دراصل کیا تھا؟ کبھی تصور بھی نہ کرسکتی تھی
سڈنی (نیوز ڈیسک)آسٹریلوی لڑکی ایلی بریڈشا کی کمر پر گزشتہ سال ایک تل نمودار ہواجسے انہوں نے پہلے تو نظر انداز کیا لیکن پھر اس کے بارے مشورہ کرنے ڈاکٹر کے پاس چلی گئیں۔ بدقسمتی سے پہلے ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ یہ کوئی خطرے کی بات نہ تھی، مگر محض 11ماہ بعد انہیں پتہ چلا ہے کہ ان کی کمر پر موجود تل دراصل جلد کے کینسر کی علامت تھا، جو کہ ان کے جسم میں تیزی سے پھیل رہا تھا۔
پرتھ شہر سے تعلق رکھنے والی ایلی کا کہنا ہے کہ جب وہ گزشتہ سال ڈاکٹر کے پاس گئیں تو اس کا کہنا تھا کہ تل کو نکالنے سے زخم کا نشان بن جائے گا، اور کوئی فائدہ بھی نہیں ہوگا۔ جب انہوں نے کچھ ماہ بعد اس تل کی رنگت میں تبدیلی دیکھی تو پھر پریشان ہوگئیں اور دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گئیں۔ ایلی نے بتایا کہ جب ان کے شریک حیات نے بتایا کہ ان کا تل پہلے سے بڑا اور مختلف رنگ کا نظر آرہا تھا تو انہیں گہری تشویش لاحق ہو گئی تھی۔
’میں 15 سال کی تھی کہ ایک لڑکے سے میری دوستی ہوگئی، ایک دن میرے کزن نے فون پر اس کے میسج دیکھ لئے تو مجھے پکڑکر کہنے لگا کہ تم۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے ایسا شرمناک واقعہ سنادیا کہ جان کر ہر شہری پریشان ہوجائے
وہ چار ماہ کی چھٹیوں پر جانا چاہ رہی تھیں لیکن عین آخری لمحے پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ چھٹیوں پر جانے سے پہلے تل کا معائنہ ضرور کروائیں گی۔ اس بار ڈاکٹر نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور کچھ ٹیسٹ بھی کئے۔ چار دن بعد وہ دفتر میں تھیں جب انہیں ڈاکٹر کا فون آیا، جس کا کہنا تھا کہ وہ جلد کے کینسر میلا نوما کی شکار تھیں، جو تیسرے مرحلے میں پہنچ چکا تھا۔
ایلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوری میں بھی ڈاکٹر کو بتایا تھا کہ تل کی جگہ پر بہت کھجلی ہوتی تھی اور وہ اسے نکلوانا چاہتی تھیں لیکن ڈاکٹر نے انہیں ایک سٹیرائیڈ کریم دے کر رخصت کردیا تھا۔ ایلی کے جسم سے کینسر کے خلیات نکالنے کیلئے کمر کے ایک بڑے حصے کا آپریشن کرنا پڑا۔ اگرچہ اب کینسر زدہ خلیات نکالے جاچکے ہیں لیکن اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ یہ دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے۔ کینسر کے دوبارہ پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے انہیں ایک عرصے تک علاج جاری رکھنا پڑے گا۔