بظاہر معصوم سی نظر آنے والی یہ لڑکی اپنا ایسا غلیظ ترین راز منظر عام پر لے آئی کہ دنیا دنگ رہ گئی، ہزاروں روپے بھی کمالئے
لندن (نیوز ڈیسک) کوئی ہم سا ہوتو سامنے آئے، یہ کہنا ہے برطانوی طالبہ برٹنی کوپر کا، اور ان کے فلیٹ پر ایک نظر ڈالتے ہی آپ بھی کہیں گے کہ وہ ٹھیک ہی کہتی ہیں۔ گندگی پھیلانے میں بھلا اس 19 سالہ طالبہ کو کون شکست دے سکتا ہے، جس نے اپنے مقابلے میں اترنے والے ایک ہزار سے زائد دیگر طلبا وطالبات کو شکست دے کر برطانیہ کی سب سے گندے گھر والی طالبہ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ ویب بلائنڈز نے ایک مقابلے کا انعقاد کیا تھا جس کا مقصد برطانیہ میں ایسے طالب علم کا انتخاب کرنا تھا جس کا کمرہ سب سے گندہ ہو۔ یہ اشتہار برٹنی کے والد نے دیکھا تو سوچا کہ ان کی بیٹی کے کمرے سے زیادہ گندہ کمرہ کس کا ہوسکتا ہے، لہٰذا فوری طور پر ویب سائٹ کا لنک اپنی بیٹی کو بھیج دیا۔
برٹنی کہتی ہیں کہ ”شاید میرے والد نے یہ لنک مذاق کے طور پر بھیجا تھا لیکن یہ بات تو ٹھیک ہی تھی کہ میرا اور میری سہیلیوں کا کمرہ بہت گندہ رہتا تھا۔ ہم نے اپنے کمرے کی تصاویر مقابلے کیلئے بھیج دیں اور اس وقت ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی جب واقعی ہم نے مقابلہ جیت لیا۔“
بڑے اسلامی ملک کے سربراہ کی بیٹی کی انتہائی شرمناک تصویر منظر عام پر آگئی، پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا
برٹنی کے کمرے کی حالت آپ بھی دیکھئے، اس میں اس قدر کچرا بھرا ہے گویا یہ کسی انسان کی رہائشگاہ نہیں بلکہ ایک بڑا سا کوڑا دان ہو۔ کوڑے کی ٹوکریوں سے ابلتا ہوا کچرا فرش پر، کرسیوں پر اور حتیٰ کہ بیڈ پر بھی پہنچ چکا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاءکے ڈبے ہر جانب بکھرے پڑے ہیں جبکہ گندے برتنوں کے بھی انبار لگے ہیں۔ پکانے کے برتنوں کا تو کچھ حال ہی مت پوچھئے، یوں لگتا ہے کہ ان پر لگے داغ کبھی صاف نہ ہوسکیں گے۔
برٹنی کو برطانیہ کی سب سے گندے گھر والی طالبہ کا سرٹیفکیٹ ہی نہیں ملا بلکہ 500پاﺅنڈ (تقریباً 75ہزار پاکستانی روپے) کا انعام بھی ملا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کہہ رہے ہیں کہ یہ انعام ففٹی ففٹی ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہونے والا ۔ برٹنی کا کہنا تھا کہ وہ انعامی رقم خود رکھیں گی اور کوشش کریں گی کہ اس سے اپنے فلیٹ کو اچھی طرح صاف کروا کے خوبصورتی سے اس کی تزئین و آرائش کریں تاکہ وہ دوبارہ کبھی اس مقابلے کی فاتح قرار نہ پائیں۔