ہسپانوی پولیس نے مراکش کے بادشاہ کو انسانوں کا سمگلر بنا دیا

ہسپانوی پولیس نے مراکش کے بادشاہ کو انسانوں کا سمگلر بنا دیا
ہسپانوی پولیس نے مراکش کے بادشاہ کو انسانوں کا سمگلر بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بار سلونا(نیوز ڈیسک) سپین کے سمندروں میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعہ میں  مراکش کے بادشاہ سلامت کو ہسپانوی بحری گارڈز نے انسانی سمگلر سمجھ کر روک لیا جس پر بادشاہ سلامت شدید برہم ہوئے ۔ کنگ محمد ششم سپین کے ساحل کے قریب سیوٹا کے علاقہ میں اپنے تفریحی کشتیوں کے بیڑے اور درجنوں مصاحیوں کے ساتھ نیلگون سمندر سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک سپین کے بحری گارڈز ان کی طرف آنکلے ۔ بحری محافظوں نے بادشاہ سلامت کے حلیئے اور رنگ کی وجہ سے انہیں انسانوں کی سمگلنگ کرنے والا مجرم سمجھ لیا اور قافلے کو فوراً رکنے کا حکم دیا کشتیوں میں موجود لوگوں نے سمگل کئے جانے والے مظلوم اور بیڑے کو کسی مجرم کا غیر قانونی قافلہ سمجھ کر روکا گیا۔ بادشاہ سلامت اس بدتمیزی پر ہکا بکا رہ گئے لیکن جلد ہی وہ سنبھلے اور اپنے سر سے سرخ ٹوپی اتار کر دھاڑے ’تمھیں معلوم نہیں کے میں کون ہوں؟‘ خوش قسمتی سے ایک گارڈ نے ان کو پہچان لیا اور اس کے بعد بادشاہ سلامت سے معافی مانگی انہوں نے گارڈز کو تو معاف کر دیا لیکن فوراً سپین کے بادشاہ فلپ سے رابطہ کر کے ناراضگی کا اظہار کیا جس پر ان کی خدمت میں خصوصی نمائندے بھیج کر معافی مانگی گئی ۔ اگرچہ بادشاہ سلامت گستاخانہ رویے پر برہم ہوئے لیکن انہوں نے گارڈز کی فرض شناسی کی تعریف کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -