شادی کے صرف ایک ماہ بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کی 27 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی لیکن پھر اس کے بعد زندگی میں کیا تبدیلی آئی اور بیوی نے کیا شرمناک فیصلہ کرلیا؟ جان کر آپ بھی سوچیں گے ایسے پیسے سے غربت اچھی

شادی کے صرف ایک ماہ بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کی 27 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی لیکن ...
شادی کے صرف ایک ماہ بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کی 27 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی لیکن پھر اس کے بعد زندگی میں کیا تبدیلی آئی اور بیوی نے کیا شرمناک فیصلہ کرلیا؟ جان کر آپ بھی سوچیں گے ایسے پیسے سے غربت اچھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)قناعت جتنی بڑی نعمت ہے دولت کا لالچ اتنی ہی بڑی بلا ہے جو مر کر ہی انسان کا پیچھا چھوڑتی ہے۔ ایسے ہی برطانیہ میں ایک جوڑے کی شادی ان کے لیے ایسی خوش قسمتی لائی کہ شادی کے فوراً بعد ان کی کروڑوں کی لاٹری نکل آئی مگر خاتون کے مزید دولت کے لالچ نے ان کی ازدواجی زندگی تباہ کر دی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 41سالہ وکٹوریہ اور جیسن نے شادی کی تو اس کے فوراً بعد محض ایک پاﺅنڈ سے خریدے گئے ٹکٹ پر ان کی 23لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 31کروڑ 65لاکھ روپے) کی لاٹری نکلی لیکن اب وکٹوریہ کو اس سے بھی 100گنا امیر آدمی مل گیاہے جس پر اس نے جیسن سے طلاق کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان دونوں کی 12سالہ ازدواجی زندگی تباہ کرنے والے اس تیسرے آدمی کا نام مائیک کلیئر ہے اور وہ 22کروڑ 20لاکھ پاﺅنڈ(تقریباًساڑھے 30ارب روپے) کی دولت کا مالک ہے۔

شادی سے چند گھنٹے پہلے دلہن کو ایک ایسی ٹیلیفون کال آگئی کہ شادی سے ہی انکار کر دیا، معاملہ محبت کا نہیں تھا بلکہ۔۔۔ ایسی حقیقت کہ جان کر کسی بھی لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل جائے
رپورٹ کے مطابق جیسن کا کہنا ہے کہ ”جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ میری بیوی مائیک کلیئر کے ساتھ تعلقات استوار کر چکی ہے تو میری زندگی ہی تباہ ہو گئی۔ جب وکٹوریہ نے مجھ سے طلاق کا مطالبہ کیا تو میں نے رشتے کو بچانے کی آخری کوشش کی اور اسے لے کر چھٹیوں پر چلا گیا تاکہ اسے سمجھا سکوں، لیکن ان چھٹیوں کے دوران میں نے وکٹوریہ کے فون میں مائیک کے ایس ایم ایس دیکھے جہاں سے مجھے معلوم ہوا کہ ان دونوں کا افیئر چل رہا ہے۔ میں نے اس سے اس کے متعلق پوچھا تو اس کہا کہ اب میں تم سے محبت نہیں کرتی۔“ دوسری طرف وکٹوریہ جونز کا کہنا ہے کہ ”میں اور مائیک کلیئر اچھے دوست ہیں۔ میری ازدواجی زندگی اس لاٹری کی رقم نے تباہ کی ہے۔ “ لاٹری جیتنے سے قبل وکٹوریہ جونز کریڈٹ کنٹرولر کی نوکری کرتی تھی جو اس نے انعامی رقم پانے کے بعد چھوڑ دی۔جیسن اور وکٹوریہ نے اپنے لیے ایک مہنگے گھر کی تعمیر بھی شروع کروا دی تھی۔ اس دوراب وکٹوریہ کی ملاقات مائیک کلیئر سے ہو گئی اور اس نے جیسن کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -