’یہ تو میرا بیٹا ہے‘داعش کی ویڈیو میں آدمی کو قتل کرتے بچے کو شہری نے پہنچان لیا,شام کون اور کیسے لے کر گیا؟ایسی بات کہہ دی کہ مغربی مردوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

’یہ تو میرا بیٹا ہے‘داعش کی ویڈیو میں آدمی کو قتل کرتے بچے کو شہری نے ...
’یہ تو میرا بیٹا ہے‘داعش کی ویڈیو میں آدمی کو قتل کرتے بچے کو شہری نے پہنچان لیا,شام کون اور کیسے لے کر گیا؟ایسی بات کہہ دی کہ مغربی مردوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں چند بچے قیدیوں کو سر میں گولی مار کر قتل کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھ کر ان میں شامل ایک بچے کو اس کے برطانوی باپ نے پہچان لیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو دیکھتے ہی اس شخص نے کہا کہ ”یہ تو میرا بیٹا جوجو(JoJo)ہے۔“ دل گرفتہ والد کا کہنا تھا کہ ”جوجو کو اس کی 47سالہ ماں سیلی جونز نے برین واش کیا اور اپنے ساتھ لے کر شام چلی گئی اور وہاں داعش میں شمولیت اختیار کر لی۔ مجھ سے طلاق لینے کے بعد سیلی جونز نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ وہ 2013ءمیں جب جوجو کو لے کر شام گئی اس وقت جوجو کی عمر 10برس تھی۔ میں نے گزشتہ تین برسوں میں اپنے بیٹے کو پہلی بار اس ویڈیو میں دیکھا ہے۔“

نوجوان نے کتے سے زیادتی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر لائیو سٹریم کر دی لیکن پھر اس دوران ایسا کام ہو گیا کہ یہ حرکت زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گئی، انتہائی عبرت ناک واقعہ

رپورٹ کے مطابق سیلی جونز کا تعلق برطانیہ کے علاقے کینٹ(Kent)کے قصبے کیتھم(Chatham)سے تھا۔ اس کے شام جانے کے کچھ ہی عرصہ بعد اقوام متحدہ نے اسے دنیا کے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔ جوجو کے والد نے تحفظ کے لیے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ”جوجو بہت ذہین تھا۔ وہ ایک نارمل لڑکا تھا۔وہ پارک میں جاتا تو تتلیوں کے پیچھے بھاگتا رہتا تھا۔ مجھے یہ سوچ کر ہی کراہت اور ناگواری ہوتی ہے کہ کس طرح اس کی ماں نے اسے برین واش کیا اور داعش میں شامل ہونے پر رضامند کر لیا۔ جوجو 2004ءمیں پیدا ہوا تھا۔ اس کے فوراً بعد ہی سیلی جونز نے مجھ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -