خاتون نے اخبار اٹھایا تو شوہر کے بارے میں خبر،جسے اپنا شوہر سمجھتی رہی وہ دراصل کون تھا؟ایسا انکشاف کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا،صرف جرائم پیشہ نہ تھا بلکہ ساتھ ہی۔۔۔

خاتون نے اخبار اٹھایا تو شوہر کے بارے میں خبر،جسے اپنا شوہر سمجھتی رہی وہ ...
خاتون نے اخبار اٹھایا تو شوہر کے بارے میں خبر،جسے اپنا شوہر سمجھتی رہی وہ دراصل کون تھا؟ایسا انکشاف کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا،صرف جرائم پیشہ نہ تھا بلکہ ساتھ ہی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد نوجوان نے ایسا گھٹیا کام کیا ہے کہ جان کر آپ بھی شرم محسوس کریں گے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق نوید خان نامی یہ نوجوان نہ صرف منشیات کی سمگلنگ کرتا رہا بلکہ شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک اور لڑکی کے ساتھ بھی کھلواڑ کرتا رہا اور بغیرشادی کے اس سے ایک بچہ بھی پیدا کر ڈالا۔ بیتھ ہاکنز نامی اس لڑکی کو نوید خان کے اصل چہرے سے اس وقت آشنائی ہوئی جب اخبار میں اس کو منشیات سمگلنگ کے جرم میں اڑھائی سال قید ہونے کی خبر چھپی۔ خبر میں لکھا تھا کہ نوید خان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اسے گھر میں قید کر دیا جائے تاکہ وہ اپنی حاملہ بیوی کی دیکھ بھال کر سکے۔ بیتھ ہاکنز نے جب تحقیق کی تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئی کہ اس کی ساتھ والی گلی میں ہی نوید خان کی بیوی رہائش پذیر تھی اور اسے آج تک اس کا علم نہ ہو سکا۔
بیتھ ہاکنز کا کہنا تھا کہ ”نوید خان نے فیس بک پر مجھ سے فلرٹ کرنا شروع کیا اور میں اس سے محبت کرنے لگی۔ پھر ہم اکٹھے رہنے لگے اور ایک سال بعد ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام زین ہے اور وہ اس وقت چار سال کا ہے۔ میں نے جب اخبار میں یہ خبر دیکھی تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں ہو رہا تھا۔ میری زندگی تباہ ہو کر رہ گئی۔ ہمارا ایک بیٹا بھی تھا اس کے باوجود اس نے کسی اور سے شادی کی جو اب حاملہ بھی تھی۔ دو سال قبل ہمارا آپس میں جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران وہ اپنے ماں باپ کے گھر چلا گیا تھا، ممکن ہے اسی دوران اس نے اس لڑکی سے شادی کی ہو۔ میں ہی احمق تھی۔ میں اس سے محبت کرتی تھی اور اس کی ہر بات پر یقین کرتی تھی۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ میں اس طرح دھوکا کھا سکتی ہوں۔ ساتھ والی گلی میں ہی اس کی دوسری بیوی موجود تھی اور مجھے آج تک علم نہ ہو سکا۔ اب میں اپنے بیٹے کی اکیلے پرورش کروں گی۔ میں نہیں چاہتی کہ نوید خان کا اس پر سایہ بھی پڑے کیونکہ وہ ایک مجرم ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -