’جب ایئرپورٹ خالی ہو جاتاہے تب بھی یہ پرُاسرار آوازیں پورے زور سے آتی رہتی ہیں‘ دنیا کے معروف ایئرپورٹ پر بلائی گئی پولیس کی ٹیم نے ایسا انکشاف کر دیا کہ مسافر ایئرپورٹ کی طرف جانے سے ہی گھبرانے لگے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) غیرآباد اور سنسان جگہوں پر بھوت پریت کی موجودگی کے قصے تو ہم سنتے رہتے ہیں مگر اب برطانیہ کے سٹانسٹڈ (Stansted) انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسی مصروف جگہ پر بھی برطانوی پولیس کو بھوت خوفزدہ کرنے لگے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سٹانسٹڈ ایئرپورٹ پر موجود پولیس چوکی کے آفیسرز کا کہنا ہے کہ جب ایئرپورٹ خالی ہوتا ہے تب بھی ہمارے دوازے پر مسلسل دستک ہوتی رہتی ہے۔ ان پولیس اہلکاروں نے بھوتوں کی تلاش کرنے والے ٹی وی شو کے ایک میزبان کو اپنے ہاں آنے اور بھوتوں کو پکڑنے کی درخواست بھی کی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے 10 پراسرار ترین مقامات جن کے بارے میں جان کر ہی رونگٹے کھڑے ہوجائیں
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پولیس اہلکار نے لکھا ہے کہ ”مجھے یقین ہے کہ یہ جگہ آسیب زدہ ہے اور یہاں بھوت موجود ہیں۔ جب یہ جگہ خالی ہوتی ہے تب بھی دروازوں پر دستک ہوتی رہتی ہے۔“ اس اہلکار نے ٹی وی شو کے میزبان یوویٹ فیلڈنگ کو وہاں آنے کی دعوت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”آپ یہاں آﺅ، تمام روشنیاں بجھا دو آپ کو نیچے پہلی منزل کے دروازوں پر دستک کی آواز سنائی دے گی۔“واضح رہے کہ سٹانسٹڈ ایئرپورٹ برطانیہ کا چوتھا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے جہاں سے سالانہ 1کروڑ 75لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔