جمائمہ خان بال بال ’بچ‘ گئیں

جمائمہ خان بال بال ’بچ‘ گئیں
جمائمہ خان بال بال ’بچ‘ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی سماجی حلقوں میں ممتاز مقام رکھنے والی جمائمہ خان اور مشکوک کردار کے مالک کامیڈین رسل برینڈ کے معاشقے کی خبروں نے جمائما خان کے مداحوں کو خاصاپریشان کئے رکھا، تاہم اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ رسل برینڈ نے ماڈل و اداکارہ لارا گیلکر سے شادی کر لی ہے، جبکہ دونوں اس شادی سے قبل ہی ایک بچی کے والدین بھی بن چکے تھے۔


’دی مرر‘ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز رسل برینڈ اور لارا گیلکر نے قریبی عزیزوں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔ شادی کی تقریب آکسفورڈ شائر کے ہرے بھرے اور خوبصورت علاقے ہینلی اون ٹیمزکے ریمن ہیم چرچ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر دلہن نے سفید رنگ کا روایتی عروسی گھاگرہ پہن رکھا تھا جس کے بالائی حصے پر دیدہ زیب کڑھائی کی گئی تھی، جبکہ دولہے نے سفید لباس کے اوپر سیاہ رنگ کی واسکٹ پہن رکھی تھی۔


بیالیس سالہ رسل کی دلہن لارا کی عمر 30 سال ہے اور ان کے درمیان تعلقات پہلے سے قائم تھے۔ ان کی بیٹی میبل شادی کی تقریب میں مہمان خصوصی تھی۔ شادی کی تقریب کے بعد رسل برینڈ نے مہمانوں کیلئے خصوصی تفریح کا بندوبست کررکھا تھا جس کیلئے سب مہمانوں کو تفریحی کشتی میں بٹھا کر لیجایا گیا ۔ اس تقریب میں بھی سب سے زیادہ توجہ نئے جوڑے کی ننھی بیٹی میبل کو ہی ملی، جو مہمانوں کا استقبال اور ان کی آﺅ بھگت کرنے میں بھی پیش پیش تھی۔ رسل برینڈ اس سے پہلے پاپ سٹار کیٹی پیری سے بھی شادی کرچکے ہیں۔ یہ شادی 2010ءمیں ہوئی لیکن 2012ءمیں اس کا اختتام ہوگیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -