’انسان صرف ناک ہی نہیں بلکہ جسم کے اس حصے کو بھی سونگھنے کیلئے استعمال کر سکتا ہے‘ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ حیرت کے مارے کھلا کا کھلا رہ جائے گا
لندن(نیوز ڈیسک) ناک سے تو ہر کوئی سونگھ سکتا ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو اپنی جلد کی مدد سے بھی اشیاءکو سونگھ لیتے ہیں۔یہ بات ناقابل یقین ضرور ہے لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ناممکنات میں سے نہیں ہے۔
اس انوکھے معاملے کی تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ حواس خمسہ کے علاوہ بھی انسانوں میں کچھ دیگر حسیات بھی پائی جاتی ہیں جنہیں ہم اپنے اردگرد کی دنیا کو محسوس کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں، لیکن یہ سب میں موجود نہیں ہوتیں۔ ماہرین کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ریڈٹ‘ پر بھی کچھ ایسے لوگوں نے اپنی انوکھی صلاحیت کے متعلق دلچسپ انکشافات کئے جو سونگھنے کے لئے ناک کی طرح اپنی جلد کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ازدواجی فرائض کی ادائیگی اور کمرے میں بلب کی ساخت کے درمیان تعلق جدید تحقیق میں سامنے آگیا، سائنسدانوں نے ہر شادی شدہ شخص کو حیران پریشان کردیا
لیو سلارس نامی صارف کا کہنا تھا ”میری بات سن کر آپ یہ نہ سمجھئے گا کہ میں پاگل ہوں، لیکن یہ سچ ہے کہ جب کوئی چیز میری جلد سے چھوتی ہے تو میں اس کی خوشبو کو محسوس کرسکتا ہوں۔ بعض اوقات کوئی چیز میری جلد کے قریب بھی ہو تو مجھے اس کی خوشبو محسوس ہوجاتی ہے۔ پہلے پہل تو میں اسے کوئی نفسیاتی مسئلہ سمجھا کرتا تھا لیکن بعد میں مجھے پتہ چلا کہ کچھ اور لوگوں میں بھی یہی صلاحیت پائی جاتی ہے۔“