21 سالہ نوجوان لڑکی اچانک گھر سے غائب، پولیس ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئی لیکن پھر ایک دن بعد اچانک اس کی فیس بک پر ایسا پیغام جاری کردیا گیا جس کی کسی کو ذرا بھی توقع نہ تھی

21 سالہ نوجوان لڑکی اچانک گھر سے غائب، پولیس ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئی لیکن پھر ...
21 سالہ نوجوان لڑکی اچانک گھر سے غائب، پولیس ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئی لیکن پھر ایک دن بعد اچانک اس کی فیس بک پر ایسا پیغام جاری کردیا گیا جس کی کسی کو ذرا بھی توقع نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں کرسمس کے روز ایک لڑکی لاپتہ ہو گئی جس کے والدین نے اگلے روز پولیس میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی لیکن اس کے ایک دن بعد لڑکی نے فیس بک پر ایسی بات لکھ دی کہ سب ششدر رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 21سال ازابیل گیتھر نامی لڑکی نے لکھا کہ ’’میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میں نہ ہی شام جا رہی ہوں اور نہ ہی کسی نے مجھے یرغمال بنا رکھا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میرا نام ’’دی سن‘‘ میں شائع ہوا ہے۔ حالانکہ بات صرف اتنی ہے کہ میں نے گھر والوں سے ڈیڑھ دن تک رابطہ نہیں کیا۔ میری ماں نے یہ دوسری بار میری گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی ہے۔ میں لاپتہ نہیں ہوئی ہوں، آپ مطمئن رہیں۔‘‘

مزیدپڑھیں:کس ملک کے شہری دن میں سب سے زیادہ وقت موبائل فون استعمال کرتے ہوئے گزارتے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
اس کے بعد ازابیل نے فیس بک پر ایک لنک بھی شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’’کیا آپ کو اپنی ماں کو طلاق دے دینی چاہیے؟‘‘رپورٹ کے مطابق ازابیل نے کرسمس اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا تھا لیکن جب وہ گھر نہ پہنچی تو اس کی والدہ متفکر ہو گئی اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ ازابیل کو آخری بار گولڈ سمتھز یونیورسٹی کی مخالف سمت میں واقع یونائٹ سٹوڈنٹس ہالز آف ریزیڈنس میں دیکھا گیا تھا۔ پولیس ازابیل کو تلاش کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے لیکن تاحال اس کی موجودگی کی جگہ معلوم نہیں کی جا سکی۔پولیس نے ازابیل کی تصاویر جاری کی ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کوئی اگر اسے دیکھے تو فوری طور پر پولیس کو اس کے متعلق آگاہ کرے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -